جمعرات , دسمبر 12 2024

این آر سی اپڈیٹ کے بعد آسام سٹیزن شپ بل کے متعلق چوتھے مرحلہ شروع کیاجائے گا۔ چیف منسٹر سونوال

گوہاٹی۔ جمعرات کے روز ایک پریس کانفرنس سے خطا ب کرتے ہوئے آسام کے چیف منسٹرسربانندا سونوال نے کہاکہ ان کی حکومت این آر سی کی اپڈیٹ مکمل ہونے کے بعد سٹیزن شپ ترمیم بل2016پر چوتھا موقف لیاجائے گا۔

سونوال نے کہاکہ آسام کی حکومت ریاست کے شہریوں کے خلاف نہیں ہے۔

دی این آر سی نے ریاست میں غیر قانونی پناہ گزینوں کی شناخت کی تھی جس کو 1951میں تیار کیاگیاتھا۔اب میں تجدیدکاکام کیاجارہا ہے ۔

بل میں ترمیم کے متعلق آسام کے لوگ احتجاج کررہے ہیں جس سے غیر مسلم غیر قانونی پناہ گزینوں کو ہندوستان کی شہریت دی جارہی ہے۔

دوسری جانب سونو ال نے چہارشنبہ کے روز یہ کہاتھا کہ حکومت بدعنوانی کو ختم کرنے کے لئے ریاست میں غیر قانونی پناہ گزینوں کے بڑھتے اثر کو روکنے کے اقدامات اٹھارہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT