ایف بی کا ایک پوسٹ ذاکر تیاگی کے لئے 40دنوں کی قیدکاسبب بنا

مظفر نگر۔اپریل 2کو ایک اُردو مشاعرے سے گھر واپس لوٹنے والے 18سال کے ذاکرتیاگی کو پولیس گرفتار کرلیا۔ چیف منسٹر یوگی ادتیہ ناتھ کے متعلق فیس بک پر اسٹیٹس میں ایک پوسٹ کرنے کے بعد اس کو چالیس دن جیل میں گذارنے پڑے۔

تیاگی نے کہاکہ اترپردیش کا چیف منسٹر بننے کے بعد گورکھپور کے ایک جلسہ میں تقریر کے دوران یوگی ادتیہ ناتھ نے کہاتھا کہ تمام مجرمین کو ریاست چھوڑ کر چلے جانے کے لئے کہاتھا

۔تیاگی نے اسی بات کے حوالے سے سوشیل میڈیاپر لکھاتھا کہ ’’ مجھے یہ بات یوگی کو یاد لانے کی ضرورت محسوس نہیں ہورہی ہے ان کے خلاف بے شمار مقدمات درج ہیں جس میں 22نہایت سنگین الزامات بھی ہیں‘‘۔

تیاگی نے کہاکہ فیس بک پوسٹ کی بنیاد پر پولیس نے اسکرین شاٹ کے ذریعہ مجھ کو گرفتار کیاہے۔پولیس نے اس پر 66اے نافذ کیاتھا مگر اب اس میں سے اے ہٹانے کا فیصلہ لیاہے۔ اس دفعہ کے حوالے سے وہ اسکو جیل نہیں بھیج سکتے تھے۔

تیاگی نے وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ اس کے بعد پولیس نے پروفائل پکچر کو بنیاد بناکر اس کے خلاف سکشن420عائد کرتے ہوئے ‘ اسے سلاخوں کے پیچھے ڈھکیل دیا۔

مشاہدہ کریں کوئنٹ کے اس ویڈیو کا