ایشوریہ یا پھر مادھوری: کون کریگا کے بی سی سیزن نو کی میزبانی

اگلے دوماہ میں’کون بنے گا کروڑ پتی‘ کے نویں سیزن کی شروعات عمل میں ائے گی۔ افواہوں کا بازار گرم ہے اور رپورٹس کے مطابق اس بار امتیابھ بچن شو کی میزبانی نہیں کریں گے کیونکہ شو کے ساتھ ان کامعاہدہ اب ختم ہوگیاہے ۔

بتایاجارہا ہے کہ رشی کپور کے ساتھ شو کی میزبانی کے لئے معاہدہ کیاگیا ہے۔تاہم ایک مشہور مہانامے کے مطابق شو میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کی تیاری کی جارہی ہے اور ہوسکتا ہے اس بار اداکارہ اس شو کی میزبانی کریں گی۔

مدکورہ مہانامے نے انکشاف کیاہے مادھوری ڈکشٹ یاپھر ایشوریہ رائے شو کی میزبانی کرسکتی ہیں اور اس کے لئے پروڈیوسرس نے دونوں سے رابطے بھی قائم کیا ہے۔

ایچ اے ذرائع کا انکشاف ہے کہ ’’ مسٹر بچن کی بہو ایشوریہ رائے ان میں سے ایک ہے جس سے شو کی میزبانی کے لئے رابطہ قائم کیاگیا ہے۔ اور چیانل دونوں مادھوری اور ایشوریہ سے بات چیت بھی کررہا ہے‘‘۔مس کیرا کی خبر ہے کہ مجوزہ شو میں بڑی تبدیلیاں بھی لائیں جارہی ہیں۔