ہندوستان کے معروف صنعت کارمکیش امبانی اوران کی اہلیہ نیتا امبانی کی بیٹی ایشا امبانی آج آنند پیرامل کے ساتھ شادی کے رشتے میں بندھ گئی ہیں۔ عظیم شخصیات اورفلمی ستاروں سمیت ہرمیدان کی عظیم شخصیات کی موجودگی میں دونوں شادی کے رشتے میں بندھ گئے ہیں۔ اس تقریب میں بالی ووڈ، ہالی ووڈ سے لے کرسیاسی دنیا کی عظیم شخصیات نے شرکت کی۔ یہ شادی تقریب آج ممبئی واقع امبانی رہائش گاہ اینٹیلیامیں منعقد کی گئی ہے۔ دونوں کی شادی کی تصویریں بھی سوشل میڈیا پرآگئی ہیں۔
ایشا امبانی اورآنند پیرامل کی آج کی شادی تقریب میں ایک بارپھرفلمی ہستیوں کے آنے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ آج ایک بارپھرپرینکا چوپڑا اپنے شوہرنک جوناس کے ساتھ نظرآئیں۔ سچن تندولکراپنی اہلیہ انجلی اوربیٹے ارجن تندولکرکے ساتھ، ابھشیک بچن اپنی اہلیہ ایشوریہ کے ساتھ، سابق کرکٹرہربھجن سنگھ اپنی اہلیہ کے ساتھ، امیتابھ بچن اورعامرخان جیسی شخصیات شادی تقریب میں پہنچ چکی ہیں۔
اس سے قبل ایشا امبانی اورپیرامل گروپ کے مالک اجے پیرامل کے بیٹےآنند پیرامل کی ادے پورمیں ہوئی پری ویڈنگ تقریب پارٹی میں خاندانی مہمانوں کے ساتھ تقریباً پورا بالی ووڈ پہنچا تھا۔ اس سنگیت تقریب کو خاص بنانے کے لئے نہ صرف ابھشیک بچن اورایشوریہ رائے نے طویل وقت بعد اسٹیج شیئرکیا۔ فلموں میں ساتھ نظرنہ آنے والے شاہ رخ خان اورعامرخان بھی یہاں ساتھ نظرآئے۔
بالی ووڈ اداکار جیکی شراف اس انداز میں شادی میں شامل ہوئے۔
اس موقع پیرشاہ رخ خان کی اہلیہ گوری بھی شادی تقریب میں پہنچ چکی ہیں۔ اس سے قبل پری ویڈنگ تقریب میں بھی شاہ رخ اپنی اہلیہ کے ساتھ نظرآئے تھے۔ اس موقع پر انہوں نے خوب جم کرڈانس بھی کیا تھا۔
شادی تقریب میں ہندوستان کے مایہ نازکرکٹراورماسٹربلاسٹرسچن تندولکراپنے اہل خانہ کے ساتھ نظرآئے۔ یہاں وہ اپنے بیٹے ارجن اوربیوی انجلی کے ساتھ پہنچے۔ سچن تندولکراورارجن تندولکرکرتا پہن کرپہنچے جس میں سچن اورارجن کے ساتھ انجلی بھی انتہائی خوبصورت نظرآرہی تھیں۔
جودھپورمیں شادی کے بعد پرینکا چوپڑا اوران کے شوہرنک جوناس ہنی مون کے لئے عمان گئے تھے، جس کے بعد آج انہیں واپس ممبئی کے ایئرپورٹ پردیکھا گیا۔ سبھی حیران تھے کہ پرینکا نے اتنی جلدی واپسی کیوں کی۔ اب وجہ سمجھ میں آگیا ہے۔ پرینکا اورنک یہاں ممبئی ایشااورآنند کی شادی میں شریک ہونے کے لئے واپس لوٹے ہیں۔ ایشا امبانی اورآنند پیرامل کی شادی میں بالی ووڈ کی دیسی گرل یعنی پرینکا چوپڑا کے شوہرنک جوناس بہت ہی خاص اندازمیں نظرآئے۔
ممبئی میں ہوہی ایشا امبانی اورآنند پیرامل کی شادی میں ابھشیک بچن اپنی اہلیہ ایشوریہ اوربیٹی ارادھیا کے ساتھ پہنچے۔
تقریب میں بالی ووڈ سے شاہ رخ خان، کٹرینہ کیف، ابھشیک بچن، سلمان خان، ایشوریہ رائے پہنچے۔ ساتھ ہی ایشوریہ اورابھشیک اپنی ہی فلم ‘گرو’ کے گانے’تیرے بنا’ پرپرفارمنس دیتے ہوئے نظرآئے۔
You must be logged in to post a comment.