ایس پی لیڈر اعظم خان نے جیا پردا کے خلیجی والے ریمارکس پرتبصرہ پیش کرتے ہوئے ‘ انہیں ’’ناچنے والی‘‘ کہا۔

یوپی۔سماج وادی پارٹی لیڈر اعظم خان نے فلمی اداکارہ سے سیاست داں بننے والی جیاپردا کے خلیجی والے تبصرے پر انہیں ’’ناچنے والی‘‘ قراردیا۔جنتا کا رپورٹر میں شائع خبر کے مطابق ‘ اعظم خان نے ایک جلسہ عام میں ان الفاظو ں کا استعمال کیا۔

ویڈیو میں اعظم خان یہ کہتے دیکھائی دے رہے ہیں کہ’’ میں نے سنا ہے کہ فلم پدماوت میں خلیجی کا رول بہت خراب ہے۔

تاہم اب ایک عورت ایک ناچنے والے ’’خادم‘‘ کے متعلق کچھ کہہ رہی ہے‘‘۔ اعظم خان کا یہ تبصرہ جیا پردا کے خلیجی والے ریمارک کا ردعمل تھا۔

یہاں پر اس بات کا تذکرہ ضروری ہے کہ جیا پردا نے یہ کہاتھا کہ جب وہ پدماوت فلم دیکھ رہی تھی اس وقت فلم میں خلیجی کے رول کو دیکھ کر انہیں اعظم خان کی یاد اگئی۔جیا پردا نے کہاکہ ’’جب میں فلم پدماوت میں خلیجی کا کیریکٹر دیکھ رہی تھی تو مجھے اعظم خان جی یاد اگئے‘‘

دونوں کے درمیان میں یہ تنازع کوئی نیا نہیں ہے۔ سال2009میں اعظم خان کے حامیوں نے کھلے عام پارٹی امیدوار جیاپردا کے خلاف مہم چلائی تھی۔

یہاں تک جیاپردا نے خان پر ان کے خلاف گندہ میٹریل پھیلانے کا بھی الزام عائد کیاتھا تاکہ ان کی شبہہ کو متاثر کیاجاسکے اور اس کے خلاف الیکشن کمیشن سے شکایت کی بھی بات کہی تھی

۔سال2009کے الیکشن میں جیا پردا بہرحال کامیاب تو ہوگئی تھی مگر محض30000ووٹ کی مارجن سے ۔

اترپردییش کے دونوں بڑے لیڈروں کے درمیان کا اختلاف2012کے الیکشن کے وقت سامنے بھی آیا جب جیا پردا نے خان کے ’’غرور‘‘ کو توڑنے کی غرض سے مہم چلائی تھی۔