تل ابیب ۔اسرائیل کے ایک اسکول نے فارس کی تعلیم کا پروگرام شروع کیاہے تاکہ ایران کے خلاف سرکاری خفیہ سروسس میں تقررات انجام دئے جاسکیں۔
گیارویں او ربارہویں جماعت کے طلبہ اپنے مخالف ملک کی زبان بن گورین ہائی اسکول میں سیکھ رہے ہیں جو اسرائیل کے شہر پیتاہ تیکوا میں ہے۔
ہارتیزمی شائع خبر کے مطابق ایران میں پیدا ہوئے ایک ٹیچر ہنان جہان فروزجو طلبہ کو فارسی شاعری‘ ہرٹیج او رتاریخ کا در س دے رہے ہیں’’ بطور ملک ایران سے وابستہ تمام چیزیں جس میں ذائقہ او رخوشبو بھی شامل ہے کا بھی تجربہ وہ فراہم کررہے ہیں‘ ایران کے شہریوں کی اپنی ایک تہذیب او ر صدیوں قدیم تاریخ ہے ‘‘۔
مذکورہ پروگرام کا کئی گرئجویٹس نے مشاہدہ کیا ہے جو اسرائیل کی خفیہ ایجنسی کے لئے کام کرنے کی تیاری کررہے ہیں جس کو سابق اسٹیٹ سکیورٹی افیسر پینی شمیلوویچ 2015سے چل رہے ہیں۔