تہران :ایک ایران کی خاتون باڈی بلڈر کو چونکا دینے والے تصاویر سوسشیل میڈیا پر پوسٹکرنے کی وجہہ سے حراست میں لیاگیاہے۔
عدالتی نیوز ایجنسی نے آج اس بات کی اطلا ع دی۔
ایجنسی نے بتایا کہ ’’ ایک خاتون باڈی بلڈر جس نے حالیہ دنوں میں اپنی برہنہ تصویر سوشیل نٹ ورک پر پوسٹ کی تھی جو حراست میں لے لیاگیاہے‘‘ایران میں’’ برہنہ ‘‘ کا مطالب کوئی بھی عورت کے بناء حجاب کے یا پھر عوامی سطح پر ہاتھ پیر دیکھاتے ہوئے کھلے عام گھومنے کو برہنہ کہا جاتا ہے ۔
میزان ان لائن نیوز ایجنسی نے بتایا کہ نامعلوم باڈی بلڈر کو جیل بھیج دیاگیا ہے کیونکہ وہ دوملین ایرانی ریال ( 50,000امریکی ڈالر ‘47,000یوروس)اداکرنے سے قاصر تھی۔
سمجھا جاتا ہے کہ مذکورہ باڈی بلڈر ان دو خواتین میں سے ایک ہے جنھوں نے ماہ ستمبر کے بین الاقوامی مقابلو ں میں حصہ لیاتھا۔ایرانی خواتین کو بین الاقومی کھیل کود کے مقابلوں میں حصہ لینے کی اجازت ہے مگر اسلامی قوانین کے احترام کرتے ہوئے ۔