واشنگٹن ۔ 25 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) دنیا کے 33 بڑے ڈیلٹاؤں میں دوتہائی سے زیادہ ڈیلٹا سکڑ رہے ہیں اور بیشتر ڈیلٹاؤں میں حالیہ عرصہ میں سیلاب امنڈ آیا ہے اور یہ سب کچھ بنیادی طور پر انسانی سرگرمیوں کا نتیجہ ہے۔ چین کے یلو ریور Yellow River سے امریکہ کی دریا سے میسی سپی تک تحقیق کنندے ڈیلٹاؤں کے سکڑنے کے عمل اور اس کی روک تھام کی تدابیر کا جائزہ لے رہے ہیں اور دنیا کے بڑے ڈیلٹاؤں کے سکڑنے کے عمل کو روکنے کی تدابیر اختیار کی جارہی ہیں۔ تحقیق کنندوں نے بتایا ہیکہ 33 بڑے ڈیلٹاؤں میں بیشتر سکڑ رہے ہیں اور انسانی سرگرمیوں کی وجہ سے حالیہ عرصہ میں زیادہ سیلاب امنڈ آیا ہے۔ دنیا میں پانچ سو ملین عوام دریائی ڈیلٹاؤں کے کنارے رہتے ہیں اور یہ آبادی مسلسل بڑھ رہی ہے۔ کرہ ارض کے کئی مقامات پر ساحلی انحطاط بڑھ رہا ہے جس رفتار سے سطح سمندر میں اضافہ ہورہا ہے اس سے زیادہ تیزی سے ڈیلٹا ڈوب رہے ہیں۔