اگر ہ اسٹیشن کے قریب جڑواں بم دھماکہ

اگرہ :آج صبح کی اولین ساعتوں میں اگر کانڈومنٹ اسٹیشن کے قریب میں دو کم شدت کے دھماکے پیش ائے اس سے چند منٹ قبل مذکورہ پولیس اسٹیشن سے 20کیلومیٹر فاصلہ پر ہی انڈومان ایکسپریس ریلوے لائن پر پڑ ی ایک بڑی چٹا ن سے ٹکرائی پولیس کو وہا ں سے دہشت گرد حملے پر مشتمل ایک نوٹ بھی برآمد ہوا۔

مذکورہ دونوں واقعات میں کسی کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع نہیں ہے پولیس نے بتایا کہ آگرہ کنٹونمنٹ ریلوے اسٹیشن کو گھیرلیاگیااور سینئر پولیس عہدیداروں نے علاقے کامعائنہ بھی کیاہے۔ڈیویژنل ریلوے منیجر نے پی ٹی ائی سے کہاکہ ’’ آج کی اولین ساعتوں میں دو دھماکوں کی آواز سنائی دی ہے۔

یو پی پولیس کی نظر اس پر ہے اور اب فارنسک ٹیم موقع کا معائنہ کررہی ہے تاکہ دھماکوں کی وجہہ معلوم کی جاسکے‘‘۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ریلوے اسٹیشن کے قریب ٹریکٹر ٹرالی میں کچرہ ڈالتے وقت دو دھماکوں کی آواز سنائی دی ۔

تحقیقات جاری ہے اور اس ضمن میں مقامی لوگوں سے پوچھ تاچھ بھی کی جارہی ہے۔پچھلی رات کو یہا ں سے 20کیلومیٹر کے فاصلہ پر واقعہ بھانڈائی ریلو ے اسٹیشن کے قریب میں جب انڈومان ایکسپریس جوچینائی سے جموں جارہی تھے کے ڈرائیور کی نظر ریلوے ٹریک پر رکھی بڑی چٹان پرپڑنے سے ایک بڑا حادثہ ٹل گیاجبکہ پولیس کواس مقام سے دھمکی بھرا نوٹ بھی ملی ہے
’’ قسمت سے ریلوے انجن کے ڈرائیور نے وقت پر ایمرجنسی بریک لگائی ۔پولیس نے بتایا کہ ٹرین چٹان سے جاٹکرائی مگر دھیمی رفتار کی وجہہ سے کوئی بڑا حادثہ نہیں ہوا ۔

پولیس نے مزیدکہاکہ انہیں وہا ں سے دہشت گرد حملے کا ایک نوٹ بھی ملاہے۔میڈیا کے ذریعہ 17ویں صدی کے عظیم شاہکار تاج محل پر ائی ایس ائی ایس کے حملوں کی دھماکی کے بعد وہاں کی سیکورٹی میں مزیداضافہ بھی کردیاگیاہے۔