پونچھ ( جمو ں و کشمیر ) : نیشنل کانفرنس لیڈر جاوید احمد رانا نے آج ایک متنازعہ بیان دیا ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ اگر موقع ایک دیا جائے تو وہ وزیر اعظم نریندرمودی کو جیل کی ہوا کھلا سکتے ہیں ۔ انہوں نے یہاں عوام سے خطاب کرتے ہوئے یہ با ت کہی ۔
انہوں نے کہا کہ خدا کی قسم ، اگر میرا بس چلے تومیں ا س دیش کے وزیر اعظم کے خلاف جموں و کشمیر سمیت ملک میں جتنے بھی قتل ہوئے ہیں انہیں اس قتل کے جرم میں اندر کروا دوں گا ۔ انہوں نے کہا کہ مودی نے انسانیت کے ساتھ ساتھ صحافت کا بھی قتل کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے ساتھ ساتھ ان میڈیا کے نمائندوں کوبھی جیل بھیج دوں گا جو نفرت کو فروغ دیتے ہیں ۔