اکبر ہجومی تشددمعاملہ : چارج شیٹ کے خلاف وی ایچ پی کا جلسہ 

 

الور : ملک میں آج ظلم و ستم کس حد پہنچ گیا ہے اس کی ایک مثال آج یہاں دیکھنے میں آیا ہے ۔ الور کے اکبر کے ہجومی تشدد میں ہوئے قتل کے معاملے میں چارج شیٹ داخل کرنے پر وی ایچ پی نے اس پر مذمت کرتے ہوئے ایک جلسہ منعقد کیا ۔ اکبر خان کوپیٹ پیٹ کر ہلاک کر نے کے الزام میں تین ملزموں کو وی ایچ پی کے رہنما ؤں نے ان کا موازانہ مجاہدین آزادی سے کرڈالا ۔ اس جلسہ سے وی ایچ پی رہنما نول کشور شرما نے پولیس پر الزامل لگاتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ بے قصور ہیں پولیس زبر دستی الزام عائد کررہی ہے ۔

انہوں نے ہندوؤں سے کہا کہ آج ہم سب متحد ہونے کی ضرورت ہے ۔ اگر ہم متحد نہیں ہوں گے تو اس کی سزا سب کو بھگتنی پڑے گی ۔کشور شرما نے کہا کہ بھگت سنگھ ، سکھدیو او راج گورو کو پھانسی ہوئی تھی لیکن آج ہمارے بھگت سنگھ ، سکھ دیو او رراج گورو الور جیل میں بند ہیں اور ہم ان کی موت کا نظارہ کررہے ہیں۔‘‘

جلسہ میں شریک سبھی شرکاء نے گؤ کشی کو روکنے کی بات کہی ۔ واضح رہے کہ پولیس اکبر ماب لنچنگ معاملہ میں کشور شرما سے بھی پوچھ تاچھ کررہی ہے ۔