اڈیشہ میں امیت شاہ کے قافلہ کی کار نے گائے کو ماری ٹکر‘ جانور زخمی

جاج پور:ریاست کے ضلع جاج پور میں امیت شا ہ کے دورے کے موقع پر ان کی قافلے کی کار نے گائے کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں مذکورہ گائے زخمی ہوگئی جس پر بی جے ڈی کے ایک سینئر لیڈر نے شدید تنقید بھرا تبصرہ کیا ہے۔بی جے پی کے گائے تحفظ کام کو لیکر چٹکی لیتے ہوئے بی جے پی لیڈر او ررکن پارلیمنٹ تتھاگت ست پاتھی نے اپنے ٹوئٹ میں کہاکہ’’ امیت شاہ کے قافلے نے برچانہ میں ایک گائے کو ٹکر ماردی‘ جانور بری طرح زخمی ہوگیا‘ مقدس گائے!‘‘۔

ایک پولیس عہدیدار نے بتایاکہ گائے سے قافلے کے تصادم کا واقعہ ایک روزقبل ضلع جاج پور کے نیشنل ہائی وے پانچ پر برچانا پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آیا ہے۔ بے ری پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر انچارج برنجن صبر نے آج کہاکہ ’’امیت شاہ کے قافلے کی ایک کار نے بناڈالو میں سڑک عبور کرتے ہوئے ایک گائے کو ٹکر ماردی ہے۔جبکہ اس واقعہ میں گائے زخمی اور کا ر پر لگے وی ائی پی اسٹیگر کو بھی نقصان پہنچاہے‘‘۔

افیسر نے کہاکہ اس وقت تک امیت شاہ کی گاڑی اس مقام کو پار کرچکی تھی۔ پارٹی ذرائع کے مطابق سینئر بی جے پی لیڈر اور سابق رکن اسمبلی پرتاب سارنگی جو قافلے میں موجود تھے نے دیگر پارٹی کارکنوں کے ہمراہ وہیں پر رکے اور گائے کی زخمی حالت کاجائزہ لیااور اس کے علاج کا انتظام کیا۔افیسر نے کہاکہ سارنگی نے فوری ضلع جاج پور کلکٹر سے بات کرتے ہوئے زخمی جانور کے علاج کے اقدامات کے لئے کہا۔ کلکٹررنجن کمار داس فوری ایکشن میں اگئے اور ضلع پولیس کو ہدایت دی کہ وہ گائے کے علاج کے متعلق اقدامات اٹھائیں۔

پولیس نے بتایا کہ برچانا اور بے رائی پولیس اسٹیشن کے عہدیدار موقع پر پہنچ کروٹرنری ڈاکٹر کی مدد سے زخمی گائے کا علاج کیا۔ پولیس نے کہاکہ گائے کی حالت اب بہتر ہے۔