آگرہ:چیف منسٹر اترپردیش اکھیلیش یادو کی اہلیہ ورکن پارلیمنٹ ڈمپل یادونے عوام سے اپیل کی ہے کہ ’’ اپنے بھیاکو چیف منسٹر بنایئے‘‘۔
Dimple Yadav and Jaya Bachchan at a Samajwadi Party rally in Agra #uppolls2017 pic.twitter.com/vXn8PxkhyH
— ANI UP (@ANINewsUP) February 8, 2017
انہوں نے آج ایک انتخابی ریالی سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آپ کے بھائی نے ریاست کی ترقی کے لئے 5سال محنت اورجستجو کی۔
ایک بار پھر موقع دیجئے تاکہ باقی کامو ں کو پورا کیاجاسکے۔ڈمپل نے پچھلے پانچ سالوں میں ریاست کی خواتین کو دی جانے والی مرعات کی تفصیلات بھی پیش کی۔
انہوں نے کہاکہ ہم نے وعدہ کیا ہے کہ اس بارمیں خواتین کو پریشر کوکر مہیا کرائیں گے ‘ کیونکہ ہمیں پتہ کہ ہم خواتین کا زیادہ تر کچن میں گذرتا ہے مگر اب ایسا نہیں ہوگا‘ پریشر کوکر جب آجائے گا تو ہمارا وقت بھی بچے گا۔