اپنی مسحور کن آواز سے سامعین کے دلوں کو فتح کرنے والی لتا منگیشکر کی 89ویں سالگر ہ ، وزیر اعظم نے دی مبارکباد 

ممبئی : ہندوستان میں گذشتہ چھ دہائی سے اپنی آواز کے جادو سے سامعین کو دیوانہ بنانے والی لتا منگیشکرزندگی کی ۸۹؍ ویں بہار سے گذررہی ہیں ۔لتاجی کی پیدائش 28 ستمبر 1929ء میں مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں ہوئی ۔لتا جی نے پہلا نغمہ 1942ء میں ایک فلم میں گایا تھا ۔لیکن ان کے والد دینا ناتھ منگیشکر کو لتا جی کا فلموں کے لئے گانا گانا پسند نہیں تھا ۔اور انہوں نے اس اس فلم میں لتا جی کے گائے ہوئے نغمو ں کو ہٹادیا ۔ بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ لتا جی کا اصلی نام ہیماہرید کر ہے ۔

بچپن سے ہی انہیں ریڈیو سننے او رگانے گانے کا شوق تھا ۔ اورجب وہ ۱۸؍ سال کی ہوئیں تو انہوں نے ایک ریڈیو خریدا تھا ۔ انہوں نے ا س ریڈیو کو جیسے آن کیا اس پر کے ایل سہگل کی موت کی خبر سننے کو ملی ۔ لتا جی کو سیکل چلانا او ر مرچ مصالحہ کے اشیاء کھانا بہت پسند ہے ۔ اس کے علاوہ انہیں کرکٹ دیکھنے کا بھی بہت شوق ہے ۔ 1962ء میں لتا جی کافی بیمار پڑگئی تھیں ۔اور ایسا بھی کہا جارہا تھا کہ اب لتا جی کبھی گا نہیں سکتیں ۔ علاج کروانے پرانہیں پتہ چلا کہ کوئی ان کے کھانے میں زہر ملادیاتھا ۔ لتا جی کی مشہور سنگر محمد رفیع اور کشور کمار کے ساتھ ان بن ہوگئی تھی ۔ او رانہوں نے محمد رفیع کے ساتھ نغمے نہ گانے کا فیصلہ کرلیاتھا ۔ لیکن چارسال بعد ددنوں نے پرانے رنجشوں کو مٹاتے ہوئے ایک ساتھ ایک پروگرام میں گانا گایا ۔ لتا جی تعلیم گھر پر ہی ہوئی ۔ وہ محض ایک دن کیلئے اسکول گئی تھیں ۔ گھرکے معاشی حالات کی وجہ سے اسکول نہیں جاسکی ۔ اگر چہ انہیں بعد میں نیویارک یونیورسٹی سمیت چھ یونیورسٹیوں سے اعزازی ڈگری سے نوازا گیا ۔.

یوں تو لتا منگیشکر نے اپنے کیئریر میں کئی مشہور اداکارؤں کیلئے اپنی آواز دی ۔لیکن جب مشہور اداکار مدھو بالا کوئی فلم سائن کرتی تو وہ فلم ساز سے مطالبہ کرتیں کہ ان کی فلم میں لتا کو گانا گانے کا موقع دیا جائے ۔ لتا جی کھانے میں کس نے زہر دیا اس کا آج تک پتہ نہیں چل سکا ۔ مشہور نغمہ نگار مجروح سلطانپوری کئی دنوں تک روزانہ ان کے گھر آکرپہلے خود کھاناچکھتے ، پھر لتا جی کو دیتے تھے ۔ لتا منگیشکر اپنی زندگی کی ۸۹؍ ویں بہار خوش انداز میں گذارر ہی ہیں ۔

لتا جی کے ۸۹؍ ویں سالگرہ کے موقع پر ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی جی نے انہیں مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کااظہار کیا ۔ مسٹر مودی نے اپنے ٹوئیٹر بلاگ میں لکھا کہ’’ محترمہ ! لتادیدی کوسالگرہ کی مبارک باد ۔آپ نے کئی دہائیوں تک اپنے غیر معمولی کام سے کروڑوں لوگوں کے دلوں میں جگہ بنائی ۔ آپ ہمیشہ ملک کی ترقی کیلئے پرجوش رہیں ۔ میں آپ کی صحت مند او رلمبی عمر کیلئے دعاگو ہوں۔ ‘‘