ممبئی : ہندوستان سنیما میں تقریبا ۶؍ دہائیوں تک شائقین کے دلوں پرراج کرنے والا اداکار دیو آنند کو اپنے منزل تک پہنچنے تک سخت جد جہد کرنی پڑی ۔پنجاب کے گرداس پور میں ۲۶؍ ستمبر ۱۹۲۳ء میں ایک متوسط گھرانے میں پیدا ہونے والے دھردیو پشوری مل آنند عرف دیو آنند نے انگریزی ادب میں اپنی لاہور کے کالج سے گریجویشن کی تعلیم پوری کی ۔ دیوآنند اپنی تعلیم آگے جاری رکھنے والے تھے لیکن ان کے والد نے صاف کہہ دیا کہ ان کے پا س پڑھانے کیلئے پیسے نہیں ہے ۔
اگر وہ آگے تعلیم جاری رکھنا چاہتے ہیں تو خود محنت کریں ۔ دیو آنند نے نوکری کی تلاش میں ممبئی کارخ کیا ۔اوریہاں فلم انڈسٹری میں قسمت آزمانے لگے ۔ جس وقت وہ ممبئی آئے ان کے جیب میں صرف ۳۰؍ روپے تھے او ران کے لئے رہنے کا کوئی ٹھکانہ نہیں تھا ۔ دیو آنند نے ریلوے اسٹیشن کے قریب شیئرنگ روم میں رہنے لگے ۔ او رنوکری کی تلاش جاری رکھی ۔انہیں یہاں ممبئی میں انہیں آرمی میں کلرک کی نوکری مل گئی ۔ انہیں اس کام کیلئے 165روپے ماہانہ تنخواہ ملا کرتی تھی ۔انہوں نے یہ نوکری ایک سال تک کی ۔
پھر اس کے بعد وہ اپنے بھائی چیتن آنند کے پاس چلے گئے جو اس وقت ہندوستانی ڈرامہ ایسوایشن سے وابستہ تھے ۔دیو آنند نے ان کے ساتھ کام کرناشروع کردیا ۔سن 1945ء میں ایک فلم ’’ ہم ایک ہیں ‘ ‘ سے بطور فلم اداکار دیو آنند نے اپنی پہلی فلم کا آغاز کیا ۔ 1948ء میں فلم ضدی ان کی پہلی ہٹ فلم ثابت ہوئی ۔ اس کے بعد انہوں نے پیچھے مڑکر نہیں دیکھا ۔ ایک کے بعد ایک کامیاب فلمیں کرتے رہے ۔انہوں نے ایک پرڈکشن ہاؤز کی بنیاد ڈالی او راس بینر کے تحت فلمیں بنانا بھی شروع کردی ۔انہوں نے بازی فلم کی ہدایت دی ۔ یہ فلم ان کی زندگی میں خاص مقام رکھتی ہیں ۔ اسی فلم کی شوٹنگ کے دوران اس فلم کی اداکارہ ثریا کی کشتی پانی میں ڈوب گئی تھی ۔ دیو آنند نے اپنی جان پر کھیل کر ان کی جان بچائی ۔
اس کے بعد ثریا ان سے بیحد پیار کرنے لگی ۔ اور انہوں نے شادی کرنے کا ارادہ کرلیاتھا لیکن ثریا کی نانی کی وجہ سے وہ اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہوپائے ۔ ۱۹۵۴ء میں دیو آنند مشہور فلم اداکارہ کلپناکارتک سے شادی کی ۔دیو آنند نے فلم گائیڈ میں بہترین اداکاری کیلئے فلم فیئر ایوارڈ سے نوازا گیا ۔دیو آنند کو مختلف ایوارڈوں سے نوازا گیا ۔ 2001
ء میں پدم بھوشن سے نوازا گیا ۔ 2002 ء میں ہندی سنیما میں بہترین خدمات کے پیش نظر انہیں دادا صاحب پھالکے ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا ۔ بالی ووڈ میں ایک اپنی ایک خاص پہچان بنانے والا یہ عظیم اداکار ۳؍ دسمبر۲۰۱۱ء کو اس دنیا سے رخصت ہوگیا ۔