واشنگٹن: امریکہ میں ایک 8سال کی عمر کا لڑکا لڑکا ایک چیز برگر کے لئے اپنے والد کی ویان چلاتے ہوئے مقامی میک ڈونالڈ کی دوکان پر پہنچا اورساتھ میں اس کی چار سالہ بہن بھی تھی۔
پولیس نے کہاکہ اوہیو کے مشرقی فلسطین کا یہ لڑکا بہن کو ساتھ لیکر اپنے والد کی کار چلاتے ہوئے میک ڈونالڈ پہنچا جبکہ اس وقت ان کے والدین گھر کے اندر گہری نیند میں تھے۔
فاکس 8نیوز سے بات کرتے ہوئے مشرقی فسلطین کے پولیس عہدیدار جاکب کوہلیر نے کہاکہ مذکورہ حادثہ اتوار کے روز پیش آیاجب ان بچوں کے والد دن بھر کے کام کے بعد تھک پر بستر ہر سوگئے اور بچوں کو سلانے کے دوران ماں بھی کوچ پر بچوں کے ساتھ ہی نیند میں چلی گئی‘ جب ماں گہرے نیند میں چلی گئی تب بچوں نے فیصلہ لیا کہ وہ گھر سے نکلیں گے‘‘۔
اس دوران مذکورہ لڑکے کو چار ٹریفک تبدیلی کا سامنا کرنا تھا ‘ جس میں ایک ریل روڈ ٹراک بھی شامل تھااس کے علاوہ کچھ سیدھے اور بائیں ہاتھ کی سڑک سے گذرنا بھی تھا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اس نے رفتار پر قابو رکھنے کے ساتھ تمام ٹریفک قوانین کے ساتھ کار چلائی۔
جب وہ میک ڈونالڈ پہنچے تب اتفاق سے ایک فیملی فرینڈ نے بچوں کو دیکھنے کے بعد اس کے گرانڈ پیرنڈز کو اطلاع دی۔
پولیس نے آنے تک بہر کیف بچوں نے اپنا چیز برگر کھالیا تھا۔ کوہلیر میک ڈونالڈ پہنچ کر اس معصوم بچے سے بات کی ‘ اور اس نے بتایا کہ وہ یوٹیوب دیکھ کر گاڑی چلانے سیکھا ہے۔
اس نے پولیس کو بتایا کہ وہ صرف چیزبرگر کھانا چاہتے تھے۔ رپورٹس کے مطابق اس واقعہ کی پولیس تحقیقات کررہی ہے