واشنگٹن:امریکہ کے صدر بارک اوباما10جنوری کو اپنے رہائشی شہرشکاگو سے وادعی خطاب کریں گے۔
قوم سے اس خطاب کے موقع پرگذشتہ اٹھ سال کے دوران اپنے حیرت انگیز سفرپر امریکی عوام سے اظہار تشکر کریں گے
۔صدر بارک اوبامانے آج یہاں اپنے ایک بیان میں کہاکہ’’ میں ان عوام کے بارے میں سونچ رہا ہوں جنھوں نے اس حیرت انگیز سفر کے دوران امریکہ کی ترقی کے لئے وائٹ ہاوز سے جاری کئے جانے والے منصوبوں او ر نظریات پر اپنا مکمل اطمینان ظاہر کیا اور اس کا ساتھ دیا۔
انہوں نے کہاکہ یہ خطاب ایسے وقت ہوگا جب میںآپ تما م لوگوں کے تعاون اور ساتھ پر شکریہ اد ا کرسکوں گا۔
انہوں نے کہاکہ پچھلے اٹھ سالوں میں جو تبدیلیاں آپ لوگوں نے لائی ہیں اس بات کاجشن منانا جائے‘‘