واشنگٹن ۔ 2 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے صدر بارک اوباما 10 جنوری کو اپنے رہائشی شہر شکاگو سے وداعی خطاب کریں گے۔ قوم سے اس خطاب کے موقع پر گذشتہ آٹھ سال کے دوران اپنے ’’حیرت انگیز‘‘ سفر پر امریکی عوام سے اظہارتشکر بھی کریں گے۔ صدر اوباما نے آج یہاں اپنے ایک بیان میں کہا کہ ’’میں ان (عوام) کے بارے میں سوچ رہا ہوں اور یہ (خطاب) ایک ایسا موقع ہوگا کہ اس حیرت انگیز سفر کا تکمیل پر آپ سے شکریہ کہہ سکوں۔ اس بات کا جشن منایا جائے جس انداز میں گذشتہ آٹھ سال کے دوران بہتری کیلئے آپ نے اس ملک میں تبدیلی لائی ہے‘‘۔