لندن: برطانیہ کی ریاست انگلینڈ کی تاریخ میں پہلی بار با حجاب لڑکی نے مقابلہ حسن میں شمولیت اختیار کرکے نئی تاریخ رقم کردی ہے۔
اگر چہ مصر ، ملیشیا ، بنگلہ دیش ، تیونس جیسے مسلم ممالک میں بھی مقابلہ حسن کا انعقاد کیا جاتاہے۔
لیکن وہاں بھی باحجاب لڑکیوں کی تعداد کم ہوتی ہے۔ایسے میں انگلینڈ کے شہر برمنگھم کی ۲۰ ؍ سالہ ماریہ محمود نے حجاب کے ساتھ مقابلہ حسن میں شمولیت کرکے سب کو حیران کردیا ہے۔
پیشہ سے ڈرائیور مسلمان باپ کی بیٹی ماریہ مس انگلینڈ منتخب ہونے کے بعد مس ورلڈ کے مقابلہ میں بھی حصہ لینے کی خواہش رکھتی ہیں۔