انڈونیشیا میں کشتی ڈوبنے سے 29 افراد ہلاک

جکارتہ۔ 4جولائی (سیاست ڈاٹ کام) انڈونیشیا کے سُلاویسی جزیرے کے قریب ایک کشتی ڈوبنے سے 9 افراد کی موت ہو گئی ۔حکام نے چہارشنبہ کو کہا کہ منگل کو کشتی ڈوبنے سے 29 افراد ہلاک ہوئے اور لاپتہ افراد کی تلاشی میں راحت رسانی کے کام میں مصروف ہیں۔علاقائی ڈیزاسٹر ریلیف ایجنسی نے کہا کہ 29افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے اور 41 اب بھی لاپتہ ہیں۔ اس کے علاوہ 69 مسافروں کو محفوظ نکالا گیا ہے ۔نقل و حمل کی وزارت کے ایک اہلکار نے کہا کہ کشتی میں کتنے لوگ سوار تھے اس بارے میں فی الحال پتہ نہیں چلا ہے۔