انڈونیشیا میں شدید سیلاب ، 10 ہلاک ، ہزاروں بے گھر

جکارتہ ۔ /28 اپریل ۔ (سیاست ڈاٹ کام) کم از کم 10 افراد ہلاک اور دیگر 8 لاپتہ جبکہ دن بھر کی موسلادھار بارش کے بعد انڈونیشیاء میں زمین کھسکنے کے واقعات پیش آئے اور جزیرہ سماٹرا میں اچانک سیلاب آگیا جس کے نتیجہ میں 12 ہزار افراد کو محفوظ عمارتوں میں منتقل کردیا گیا ۔ سڑکوں اور دیہاتوں کو نقصان پہونچا ۔ 9 اضلاع میں لوگ متاثر ہوئے ۔ پانی کی سطح میں بعض مقامات کمی آئی ہے لیکن عہدیداروں نے اطلاع دی ہے کہ تخمینہ ہنوز جاری ہے اور حقیقی نقصانات کی مالیت کا فی الحال اعلان نہیں کیا جاسکتا ۔ کیونکہ بعض علاقے باقی تمام ملک سے منقطع ہوکر رہ گئے ہیں اگر موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری رہے تو مزید زمین کھسکنے کے واقعات اور سیلاب میں شدت پیدا ہونے کے واقعات ہوسکتے ہیں ۔ فضائی سروے کی جھلکوں میں دریاؤں کی سطح آب میں اضافہ ہوجانے اور کنارے توڑدینے کی اطلاع ملی ہے ۔