انسانیت سوز واقعہ ۔پولیس افیسر کے قلب پر حملہ‘ شہہ نشین پر گرنے کے بعد بھی وزیر اعظم مودی نے اپنی تقریر جاری رکھی۔ویڈیو

نئی دہلی۔ سوشیل میڈیاپر ایک ویڈیو تیزی کیساتھ گشت کررہا ہے جس میں وزیر اعظم نریندر مودی کی تقریر کے دوران شہہ نشین پر سکیورٹی کے لئے متعین ایک پولیس افیسر دل کا دورہ پڑنے کی وجہہ سے گر جاتا ہے ‘ اس کے بعد بھی وزیراعظم مودی اپنی تقریر کے سلسلے کو جاری رکھتے ہیں۔

ایک منٹ سے بھی کم وقت کے اس ویڈیو میں وزیر اعظم مودی حکومت کی کامیابی بیان کرتے ہوئے دیکھائی دیتے ہیں جب ایک شخص یونیفارم زیب تن کئے اچانک شہہ نشین پر گرجاتا ہے ۔

ویڈیو میں صاف طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک پولیس افیسر کو دل کا دورہ پڑنے کے بعد بھی مسٹر مودی اپنی تقریر کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے ترقی‘ فروغ اور گجرات کے ڈیولپمنٹ کی باتیں کررہے ہیں

۔سال 2001کی ترقی کے حوالہ دیتے ہوئے مودی کہہ رہے ہیں کہ گجرات میں 11یونیورسٹیز تھے مگر اب42یونیورسٹیز ہیں۔ ویڈیو دیکھیں

https://www.youtube.com/watch?v=QwGNZjUXfgM