اندور: ٹماٹروں کی بڑھتی قیمتوں کے پیش نظر یہ اب یہ ضروری ہوگیا ہے کہ مدھیہ پردیش کے اندور کی ترکاری مارکٹ میں مصلح دستوں کو تعینات کردیاجائے۔ اس بات کی بھی اطلاعات مل رہی ہیں کہ ٹماٹر کی بڑھتی قیمتوں کے پیش نظر ترکاری مارکٹ میں چوری کے واقعات پیش آرہے ہیں جو وینڈرس کے لئے تشویش کا باعث بنا ہوا ہے۔
Indore: Amid soaring prices, vendors deploy armed guards to protect tomatoes from thieves!
Read @ANI_news story -> https://t.co/hPXsokGGuc pic.twitter.com/TfujhTc9aw
— ANI Digital (@ani_digital) July 23, 2017
اس کے لئے وینڈرس قیمتی ٹماٹر کی حفاظت کے لئے مصلح دستوں کی تعیناتی کو ترجیح دے رہے ہیں۔
تاہم یہ نہ صرف اندور کے حالات ہیں بلکہ سارے ملک میں ٹماٹر کی حفاظت ضروری ہوتی جارہی ہے۔ جولائی 20کو ہفتہ کی ابتداء میں ہی ایک اندازے کے مطابق 300کیلوگرام ٹماٹر ممبئی کی داشیر مارکٹ سے چوری کرلیاگیا ۔چوری ہوئے ٹماٹر کی قیمت 70,000روپئے بتائی جارہی ہے۔خبر ہے کہ پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس رجسٹراڈ کرنے کے بعد تحقیقات بھی شروع کرچکی ہے۔
جہاں پر ٹماٹر کی پیدوار کثرت سے ہوتی ہے ان ریاستوں میں ٹماٹر کی فصل برباد ہونے کے بعد پچھلے ہفتوں میں اس ترکاری کی قیمت میں بے تحاشہ اضافہ ہوا ہے۔ حکومت نے بھروسہ دلایا ہے کہ بڑھتی قیمتوں پر ان کی پوری نظر ہے۔مختلف ریاستوں میں ٹماٹر 100سے 120روپئے فی کیلو فروخت کیاجارہا ہے۔تاہم ستمبر اور اگست کے درمیان میں ٹماٹر کی کمی کو ختم کرنے کے لئے زائد پیدوار ہی مسلئے کاحل بن سکتی ہے۔