ہری دوار۔ اکھل بھارتیہ اکھاڑہ پریشد ( اے بی اے پی) کی سادھوں او رسنت نہیں چاہتے کہ ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر میں کسی قسم کی تاخیر ہو۔
ان کے صدر نریندر گری نے ٹی او ائی سے بات کرتے ہوئے ہفتہ کے روم کہاکہ 2019کے انتخابات سے قبل مندر کی تعمیراگر شروع نہیں ہوتی ہے تو متبادل کی تلاش شروع کردیں گے ۔
اے بی اے پی کے صدر گیری نے کہاکہ ’’ نریندرمودی حکومت حالانکہ مکمل اکثریت میں ہونے کے باوجود بھی ہر الیکشن میں کئے جانے والے اپنے وعدے کی تکمیل ساڑھے چار سالہ دور اقتدار میں نہیں کرپائی‘‘۔
انہوں نے مزیدکہاکہ سادھو اور سنتوں کا سماج ’’ بنا ء کسی تاخیر کے ‘‘ رام جنم بھومی پر مندر کی تعمیر چاہتا ہے اوراس کو آر ایس ایس سربراہ موہن بھگوات نے بھی اپنے بیان میں مانا ہے کہ حکومت کو چاہئے وہ اس ضمن میں قانون تجویز کرے‘‘۔
انہوں نے کہاکہ ہندو سادھو او رسنت رام مندر کے مسلئے کی وجہہ سے بھی بی جے پی سے اپنی والہانہ وابستگی بتا رہے ہیں‘ جو ’’ ہندوؤں کے دلوں کے بہت قریب ہے‘‘وہ چاہتے ہیں کہ ’’ سال2019کے لوک سبھا الیکشن سے قبل کوئی موثر اقدام مندر کی تعمیر کے لئے اٹھایاجائے‘‘۔
گری نے کہاکہ ’’ ورنہ مجوزہ عام الیکشن میں برسراقتدار سیاسی جماعت کا ہمیں ساتھ چھوڑنا پڑیگا‘‘