ممبئی:ہفتے کے روز شیوسینا نے بی جے پی شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ اب ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر بہت جلد ہوجائے گی۔
سینا کے رکن پارلیمنٹ ہریش روات نے ممبئی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ’’ رام کا وانواس اب ختم ہوگیا ہے ۔ ہمیں امید ہے کہ ایودھیا میں اب رام مند ر بہت جلد تعمیر ہوجائے گی‘‘۔حالیہ دنوں میں مجالس مقامی انتخابات کے دورا ن دونوں دوست پارٹیوں کے تعلقات میں کڑواہٹ پیدا ہوئی ہے او رسینانے اسمبلی انتخابات کے دوران بی جے پی اور وزیراعظم نریندرمودی کو نشانہ بنانے کوئی موقع نہیں گنوایا ہے۔
روایت نے کہاکہ ’’ پانچ اسمبلی انتخابات کے نتائج اگئے ہیں ۔
ہم بی جے پی کی کامیاب کو خیر مقدم کرتے ہیں۔ ہم وزیرآعظم نریندرمودی کی بھی ان کی کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں‘‘۔پنجاب میں کانگریس پارٹی کی کامیابی کا حوالہ دیتے ہوئے راوت نے کہاکہ عوام نے جہاں پر بھی غیر سنجیدہ او رناکارہ حکومت تھے اس کے خلاف تبدیلی کے کئے ووٹ دیا ہے
۔بظاہر حوالے کے طور پر روات نے سماج وادی پارٹی او رکانگریس اتحاد کی ناکامی کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ جن لوگوں نے انتخابات میں شکست کھائی ہے وہ شیو سینا کی اہمیت کو سمجھ سکتے ہیں جس نے ممبئی میں بی جے پی کو داخل ہونے سے روکا ہے۔
روات نے کہاکہ ’’ تاہم مذکورہ انتخابی نتائج کا مہارشٹرا کی سیاست پر کوئی اثر نہیں پڑیگا۔ ہم ایک ہفتہ بعد جب نئی حکومتوں کی تشکیل عمل میں ائے گی اس وقت ریاستی سیاست پر بات کریں گے‘‘۔
پچھلے اسمبلی انتخابات سے دوگناہ زاء ووٹ بی جے پی نے اترپردیش اسمبلی انتخابات میں حاصل کئے ہیں