نئی دہلی : بالی ووڈ میگا اسٹار امیتابھ بچن نے آج سوشل میڈیا پر ایک نایاب تصویر شیئر کی ۔ جب وہ پہلی بار بیرون ملک شو کرنے گئے تھے ۔ اس وقت ان کے ساتھ سری دیوی ، سلمان خان ، عامر خان بھی موجود تھے ۔ امیتابھ بچن انسٹاگرام پر اس تصویر کو شیئر کیا او رکہا کہ انہوں نے ان کے پہلے بیرونی شو میں سری دیوی ، سلمان او رعامر ان کے ساتھ تھے ۔
بگ بی نے اس تصویر پر مزید لکھا کہ لندن کے ویمبلے اسٹیڈیم میں میرا پہلا شو ، کشی ہندوستانی کا یہاں پہلا شو ہے، میں نے اس موقع پر سری دیوی کو ساتھ لیا ، او رسلمان او رعامر کابھی یہ پہلا شو تھا ۔
اس اسٹیڈیم میں ستر ہزار افراد نے ہمارے اس شو کا مشاہدہ کیا ۔ یہ ایک تاریخ ساز شو تھا ۔ ‘‘ امیتابھ بچن اور عامر خان نے فلم ’’ ٹھگس آف ہندوستان‘‘میں ساتھ میں کام کیاتھا ۔ اور سلمان خان نے فلم بابل ، باغبان او رگاڈ تسی گریڈ ہو ‘‘ میں امیتابھ بچن کے ساتھ کام کیا تھا ۔
https://www.instagram.com/p/BthrwhahDSG/?utm_source=ig_web_copy_link