اسلام آباد۔بھارت کے ساتھ امن کے متعلق بات چیت ناکام ہوجانے کے بعد پاکستان کے وزیراعظم عمران خان اپنے ہی ملک میں گھرتے نظر آرہے ہیں
۔پاکستان کی اہم اپوزیشن جماعتوں نے الزام لگایا ہے کہ بنا ء کسی تیاری کے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے اگے جاکر وزیر اعظم مودی کو چھٹی روانہ کردی۔ مگر ہندوستان نے بات چیت سے انکار کرتے ہوئے ایک طرح سے ان کی بے عزتی کردی ہے
۔پاکستان کی دونوں اہم پارٹیاں پی ایم ایل نون‘ اور پی پی پی نے کہا کہ وزیراعظم اور وزیر خارجہ نے بھار ت سے بات چیت کی تجویز سے قبل ضروری ہوم ورک نہیں کیا ۔پتہ چلا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے وزیراعظم مودی کومکتوب لکھ کر بات چیت کی پیش کش کی تھی ۔
حالانکہ جب عمران خان کو ان کی مرضی کے مطابق جواب نہیں ملاتو وہ آگ بگولہ ہوکر ٹوئٹر کے ذریعہ کسی کا نام لئے بغیر وزیراعظم نریند رمودی کو خوب کھری کھوٹی سنائی۔
پاکستان کی اپوزیشن جماعتوں نے عمران خان کے اقدام کو غلط طریقے سے لیاگیا فیصلہ قراردیتے ہوئے کہاکہ طریقہ کار کا آغاز اس طرح نہیں کیاجانا چاہئے۔
صدر پی ایم ایل نو ن شہباز شریف نے کہاکہ بین الاقوامی برداری او رپاکستانی وزیراعظم کو بھات کے آرمی چیف کے بھڑکاؤبیان پر نوٹس لینا چاہئے ۔
انہوں نے کہاکہ نئی دہلی کی جانب سے جنگ جیسا ماحول بنایاجارہا ہے اور ہمارے وزیراعظم کو وہاں چھٹی بھیج رہے ہیں