امریکی شہروں کنساس اور ٹکساس میں سیلاب ‘4افرادہلاک

3لاپتہ ،طوفان ’’بانی‘‘ جنوبی کیرولینا پہنچ گیا، کئی مقامات پر 9 انچ بارش ، سیاحوں کو مشکلات

ہوسنٹن ۔ 29مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکی شہروں کنساس اور ٹکساس میں موسلادھار بارش کے بعد دریا میںسیلاب آگیا ‘ سڑکیں بہہ گئی ‘ چار افراد ہلاک ہوگئے اور کم از کم تین افراد ہنوز لاپتہ ہے ۔طوفان ’’بانی‘‘ جنوبی کیرولینا پہنچ گیا ہے جہاں بارش اور بلند تموج کے سبب میموریل ویک اینڈ پر جمع سیاحوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ نیشنل ہیری کین سنٹر کے مطابق جنوبی کیرولینا کے کئی مقامات پر 8 انچ بارش ریکارڈ کی گئی۔ سیلاب کے بارے میں باخبر کردیا گیا ہے اور بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔ بچاؤ کوششیں اتوار کی علی الصبح شروع کردی گئیں۔ مزید نعشوں کی تلاش جاری ہے ۔ٹراویس کاؤنٹی جو ٹکساس میں اور شہر آسٹین کے قریب ہے عہدیدار اتوار کی صبح سے فضائی تلاش شروع کرنے پر غورکررہے ہیں ۔ دو افراد کی گاڑی سڑک پر سیلاب کی وجہ سے بہہ گئی ‘اس کے بعد سے وہ لاپتہ ہیں ۔

جاریہ ہفتہ اس علاقہ میں 9انچ بارش ریکارڈ کی گئی ۔ ہنگامی خدمات کی ترجمان لیزا بلاک نے کہا کہ شدید موسم کے خطرہ میں ٹکساس کی حد تک کمی ہوگئی ہے ۔فی الحال توجہ ایسے مکانات پر مرکوز ہے جو سطح آب میں مسلسل اضافہ کے نتیجہ میں زیر آگئے ہیں ۔ ہفتہ کے دن ٹکساس کے دو شہروں سے تخلیہ کے احکام جاری کردیئے گئے جو ہوسٹن کے قریب دریائے گریزرس کے کنارے واقع ہے ۔ مطلع صاف ہے اور موسمی صورتحال بہتر ہوتی نظر آرہی ہے لیکن اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کی جارہی ہے کہ لوگ یہ سمجھ جائیں کہ ہم ہنوز جنگلات سے باہر نہیں جاسکتے ‘ ہمیں پانی پر نظر رکھنی ہوگی جو آبرسانی نظام سے خارج ہورہا ہے ۔ ہنگامی خدمات ہیرس کاؤنٹی کے ترجمان فرانسسکو سانچیز نے کہا کہ امریکہ کے دیگر علاقے جمعہ کے دن سے مسلسل بارش کا سامنا کررہے ہی ۔ کنساس میں بھی ہفتہ کی دوپہر سے بارش ہورہی ہے ۔

بحراوقیانوس میں استوائی طوفان ’’بانی‘‘ تشکیل پایا ہے جس کی وجہ سے جنوبی کیلیفورنیا کے ساحلی علاقوں میں تیز رفتار ہوائیں چل رہی ہیں اور موسلادھار بارش ہورہی ہے ۔ واشنگٹن کاؤنٹی ٹکساس میں جو شہروں آسٹین اور ہوسٹن کے درمیان واقع ہے دو لاپتہ موٹر راں افراد کی نعشیں ہفتہ کے دن کاؤنٹی کے مختلف حصوں سے برآمد ہوئیں ۔ اس طرح ہلاک ہونے والوں کی تعداد چار ہوگئیں ۔ جب کہ مزید صرف 16.5 انچ بارش ریکارڈ کی گئی ۔ جمعرات اور جمعہ کے دن موسلادھار بارش سے عارضی قیامگاہیں بہہ گئیں اور دیگر عمارتوں میں پانی بھر گیا ۔ عہدیداروں نے 50سے زیادہ افراد کو سیلاب کی زد سے بچا لیا ۔ میامی سے موصولہ اطلاع کے بموجب استوائی طوفان ’’بانی‘‘ جنوب مشرقی امریکی ساحل پر پہنچ گیا ہے ۔موسم کی پیش قیاسی کرنے والوں کے بموجب اس کے ساحل سے ٹکرانے کا اندیشہ ہے ۔ زبردست بارش پورے ساحلی علاقوں جنوب کیرولینا میں ہورہی ہے ۔
قومی سمندری طوفان مرکز نے انتباہ دیا ہے کہ یہ طوفان دورافتادہ علاقوں میں بھی کل رات دیر گئے سے یا آج علی الصبح سے شروع ہوسکتا ہے۔ ہواؤں کی رفتار 40میل فی گھنٹہ یعنی 65 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے ۔ بانی ابھی جنوب ۔ جنوب مشرقی چارلسٹن جنوبی کیرولینا سے 120میل کے فاصلے پر ہے ۔ جنوب مغرب کی طرف 10میل فی گھنٹے کی رفتار سے استوائی طوفان کی پیشرفت جاری ہے۔