چارلسٹن ۔ 11 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) 10 لاکھ سے زیادہ افراد کو سمندری طوفان ’’فلورینس‘‘ کی امریکہ کے مشرقی ساحل کی جانب پیشرفت کے پیش نظر اپنے گھر بار چھوڑ کر فرار ہوگئے ہیں۔ سمندری طوفان ’’فلورینس‘‘ کو طاقتور طوفان زمرہ 4 میں شامل کیا گیا ہے اور اس کے ساتھ 220 کیلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے طاقتور ہوا چل رہی ہے۔ جنوبی کیرولینا کے گورنر ہنری میک ماسٹر نے کہا کہ تقریباً 10 لاکھ افراد امریکہ کے مشرقی ساحل سے سمندری طوفان کی امکانی آمد سے قبل فرار ہونے پر مجبور ہوگئے ہیں۔