امریکہ کے شہر پٹس برگ میں فائرنگ ، ۱۱ ؍ ہلاک ، فائرنگ کرنے والا کہہ رہا تھا کہ تمام یہودیو ں کو قتل کرنا چاہتا ہے۔ تاریخ کا سب سے سیاہ دن : میئر 

پٹس برگ : امریکہ کے شہر پٹس برگ میں ایک مشتبہ شخص نے چہرہ پر ماس لگائے ہجوم میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کرنے لگا ۔ اس دوران وہ کہہ رہا تھا کہ وہ امریکہ میں سے تمام یہودیوں کو موت کے گھاٹ اتا ر دیگا ۔ اس فائرنگ میں ۱۱؍ معصوم جانیں چلے گئیں ۔جن میں آٹھ مرد اور تین خواتین شامل تھیں ۔ ہفتہ کی شب ایک مذہبی اجلاس میں یہ سانحہ پیش آیا ۔

اس فائرنگ کے دوران پولیس وہاں پہنچی او رقاتل کو دبوچ کر اسے حراست میں لے لیا گیا ۔ بعد ازاں پولیس عہدیداران اس سانحہ میں شہید ہونے والے ۱۱؍ لوگوں کے نام ظاہر کئے ۔ مئیربل پڈوٹو نے اس سانحہ انتہائی بد بختانہ قرار دیا او رکہا کہ یہ دن پٹس گرگ کی تاریخ کا سب سے سیاہ دن ہے۔ ‘‘ بعد ازا ں پولیس عہدیداروں نے قاتل کی شناخت رابٹ گروگری کے نام سے کی ہے او راس کی عمر ۴۶؍ سال بتائی گئی ۔ پولیس عہدیداروں کے مطابق فائرنگ کے وقت رابٹ کے پاس ایک بندوق AR-15اور ہاتھ کی پستولیں تھیں ۔ ایک پولیس عہدیدار نے بتا یا کہ جب اس کو دبوچا گیا تو وہ کہہ رہا تھا کہ وہ تمام یہودیوں کو مارڈالے گا ۔ رابٹ اس سے قبل کئی بھیانک جرائم میں شامل ہوچکا ہے۔ رابٹ کو اس وقت پولیس کی نگرانی میں اسپتال میں بھرتی کروایاگیاہے ۔

جہاں اس کی پیر کی سرجری کی جارہی ہے ۔ بعد ازاں اسے عدالت میں پیش کیا جائے گا ۔ پولیس نے مزید بتایا کہ رابٹ اپنے لائسنس یافتہ پستول رکھتا ہے ۔ اس نے یہ پستول 1996ء میں خریدا تھا ۔ اس حملہ میں یہودیو ں کی مقدس کتاب کی بھی بے حرمتی بھی کی گئی ۔

https://twitter.com/1IronMan2018/status/1056321906876604416