نبی دوجہاں کی مدحت ‘ اور حضور ﷺ کی خدمات میں سلام کا نذرانہ کوئی معمولی بات نہیں ہے۔ سلام پیش کرنے والا او رسننے والے دونوں کے لئے یہ باعث رحمت ہے۔ دنیابھر ایسے لوگ ہیں جو نعت رسول مقبولﷺ اور سلام بحضور سرور کونینﷺ پیش کرتے ہیں ۔مگر کچھ لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جن کے خو ش لہن اور درد بھری آواز میں سنائے گئے نعت شریف اور سلام کے الفاظ آپ کی انکھیں نم کردیتے ہیں۔
ایسا کچھ یہاں پر پیش کئے جارہے ویڈیوز میں ہوا ہے۔ پہلے ویڈیو میں ایک لڑکی دھن پر نعت شریف پیش کررہی ہے تودوسرے ویڈیو میں ایک نوجوان سلام بحضور سرور کونینﷺ کی پیشکش کے ذریعہ اپنی قابلیت کا مظاہرہ کررہا ہے۔
واقعہ کچھ اس طرح کا ہے کہامریکہ گاڈ ٹیلنٹ نام کا شو یوایس اے میں کافی مشہور ہے ‘ا س شو میں مختلف لوگ اپنے اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے شہریت کی بلندیاں طئے کرتے ہیں۔ اس شو میں بالی ووڈ کے مشہور ستارے جج کے فرائض انجام دیتے ہیں۔
چند ماہ قبل ایک لڑکی نے مذکورہ شو میں نعت شریف کا نذرانہ پیش کرتے ہوئے سب کو سکتہ میں ڈال دیا۔
اس شوکے مشہور جج بھی اپنے سر کو جھاکر یہ نعت شریف سننے پر مجبور ہوگئے۔ بہترین آواز او ر انداز میں دھن پر پیش کی گئی اس نعت شریف کا ویڈیو تیزی کے ساتھ دنیا بھر میں مقبول ہورہا ہے اورسرخیاں بٹورہا ہے۔
اس ویڈیو میں صاف طور پر دیکھا جاسکتا ہے سامعین اور اور ججس دونوں نعت شریف سنانے کے انداز کو دیکھ کر ناصرف حیرت زدہ ہے بلکہ ان کی آنکھیں بھی نم ہوگئی ہیں
۔مذکورہ لڑکی کے خوبصورت آواز او رانداز میں پیش کی گئی نعت شریف کا یہ ویڈیو ہم ہمارے سبکرائبرس کے لئے بھی پیش کررہے ہیں
https://www.youtube.com/watch?v=J3RAEnr-8ZQ&fbclid=IwAR00JIUUn5Sz2q8Qi0Oynb0LeR8zk3b4ubI66ARudu0czZtJoPWV01l6l3w
ٹھیک اسی طرح کا ایک او رویڈیو بھی یوٹیوب پر وائیرل ہوا ۔ اس ویڈیو میں بھی امریکہ گاڈ ٹیلنٹ شو میں ایک نوجوان بارگاہ رسالت مآب میں سلام کانذرانہ پیش کررہا ہے۔
اس ویڈیو میں بھی ججس کی آنکھوں سے بے ساختہ آنسو بہتے ہوئے ہم صاف دیکھ سکتے ہیں۔اس نوجوان کی بھی ججس تعریف کئے بغیر نہیں رہ سکے۔
سامعین اورججس نے کھڑے ہوکر اس نوجوان کا استقبال کیا اور اس کی ستائش کی ۔
https://www.youtube.com/watch?v=wUAVi8Tcvuc&fbclid=IwAR2L3QcM4TdMPgzLLywiGo1NgH7SBfXzmytZrtEIBXBnH5jDBl9XySrKqm8
حالانکہ یہ دونوں ویڈیوزچھ ‘ اٹھ ماہ پرانے ہیں مگر سوشیل میڈیاپر اب تیزی کے ساتھ وائیر ل ہورہے ہیں۔
پیش ہیں دونوں ویڈیوزضرور دیکھیں ۔