نئی دہلی۔ پلواماں میں سی آر پی ایف قافلے پر ہوئے دہشت گردانہ حملہ کے بعد پوری ملک میں غم وغصہ ہے۔ ہندوستان نے بھی فیصلہ کیاہے وہ سفارتی سطح پر پاکستان کو سارے دنیا سے الگ تھلگ کردے گا۔ اس دوران امریکہ نے بھی ہندوستان کا ساتھ دیاہے۔
امریکہ قومی سلامتی مشیر جان بولٹن نے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف ہندوستان کی اس لڑائی میں امریکہ پوری طرح سے ساتھ کھڑا ہے۔
نیوز ایجنسی اے این ائی کے مطابق بالٹن نے ہندوستان کے قومی سلامتی مشیر اجیت دوال سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ہے کہ سرحد پار سے ہورہی دہشت گرد انہ کاروائیوں کے خلاف لڑائی میں سلف ڈیفنس کرنے کا ہندوستان کو اختیار ہے۔انہوں نے کہاکہ وہ ہر طرح سے ہندوستان کے ساتھ ہے۔
US National Security Advisor John Bolton supported India's right to self-defence against cross-border terrorism. He offered all assistance to India to bring the perpetrators and backers of the attack promptly to justice. NSA Doval appreciated US support. #PulwamaAttack https://t.co/jYG6KgeDXn
— ANI (@ANI) February 16, 2019
انہوں نے اجیت ڈوال سے دومرتبہ بات کرتے ہوئے کہاکہ امریکہ کا رخ اس بات پر پوری طرح واضح ہے کہ پاکستان کا دہشت گردوں کے لئے محفوظ پناہ گاہ نہیں بننا چاہئے۔بے حد ضروری ہے کہ ہم پاکستان کے ساتھ بات چیت کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ جموں کشمیر کے پلواماں میں جمعرات کے روز جیش محمد کے ایک دہشت گرد نے دھماکو مادے سے لیز گاڑی سے سی آر پی ایف کے جوانو ں کی بس کو ٹکر ماردی تھی ‘ جس میں چالیس جوان شہید ہوگئے جبکہ کئی شدید طور پر زخمی ہوئے ہیں۔