واشنگٹن:امریکی ریاست جارجیہ میں چودہ سال کی ایک معصوم مسلم لڑکی کا ایک نامعلوم شخص نے حجاب کھینچ کر ا سے ’’ دہشت گرد ‘‘ پکارا۔
پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی اٹلنٹا کے ایک پریمنٹر مال کے پارکنگ علاقے میں 9:40کے وقت چہل قدمی کررہی تھی اسی دوران ایک شخص لڑکی کے سامنے آیا اور حجاب کھینچنے لگا۔دی اٹلنٹا جورنل کنسٹیٹویشن کی رپورٹ کے مطابق ڈان وڈی پولیس نے کہاکہ وہ ملزم شخص جس نے مسلم لڑکی کا حجاب کھینچ کر اس کو دہشت گرد پکارا ہے کوپکڑنے کے لئے تلاشی مہم شروع کردی ہے۔
جارجین کے پولیس چیف بیلی نے کہاک ’’ ڈان ووڈایک بڑا مشترکہ سماج ہے ‘ تمام عقائد کے لوگو ں کا خیر مقدم ہے لہذا یہاں پر اس قسم کے واقعات کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ہمارا محکمہ یہاں کے شہروں کی بلاتفریق مذہب حفاظت کا پابند ہے اور ہم اپنے شہروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے مزید تحقیقات کریں گے‘‘۔پولیس نے اس واقعہ کو تشدد قراردیا ہے۔
دی جارجیہ چیاپٹر آف دی کونسل ان امریکن اسلامک ریلیشن( سی اے ائی آر)ملزم شخص کی شناخت بتانے والے کو ایک ہزار امریکی ڈالر کے انعام کا اعلان کیا ہے۔ اس بات کی بھی خبر مل رہی ہے کہ سی اے ائی آر جارجیہ کی عاملہ کے رکن ایڈوارڈ احمد میشل نے کہاہے کہ ’’ ہم قانون نافذ کرنے والے مقامی اداروں اس حملے پر کی جامعہ تحقیقات کررہی ہے جو ملک بھر میں اچانک شروع ہوئے مخالف مسلم حملوں کا ایک حصہ سمجھا جارہاہے‘‘۔
انہوں نے مزید کہاکہ متاثرہ لڑکی کا خاندان اس حملے سے سکتے میں ہے۔ مذکورہ حملہ امریکی میں حجاب کا استعمال کرنے والی خواتین پر ہونے والے حملوں کی ایک کڑی ہے۔