واشنگٹن۔ امریکہ میں وسط مدتی انتخابات میں تقریبا سبھی نتائج آچکے ہیں جس میں ڈیموکرٹیک کو شاندار کامیابی ملی ہے۔ اس کامیابی سے اب ریپبلکن پارٹی اور امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی پریشانی بڑھنے والی ہے ۔ امریکی کانگریس اور کاؤنسلز سمیت مختلف عہدوں پر وسط مدتی انتخابات میں55مسلم امریکن امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔
ان میں سے گیارہ کا تعلق کیلفورنی سے ہے۔ڈیموکرٹیک پارٹی سے تعلق رکھنے والے پاکستانی امریکن حسن جلیسی مسلسل دوسری مرتبہ میری لینڈ کی ریاستی اسمبلی کے رکن منتخب کرلیے گئے ہیں۔
منیسوٹا سے الہان عمر او رمشی گن سے رشید طلیب کانگریس کی رکن بننے والی پہلی مسلم خواتین ہیں۔ ڈیموکرٹیک پارٹی سے تعلق رکپنے والی 36برس کی الہان کا آبائی تعلق صومالیہ ہے ۔ دوسری مسلم خاتون رشید طلیب ہیں جن کا تعلق فلسطین سے ہے۔
اس وقتکانگریس میں کیتھ ایلیسن سیمت دومسلم مرد رکن ہیں۔ وسط مدتی انتخابات میں کیلفورنیا کے بے ایریا سے پانچ مسلم امریکن خواتین لوکل افس کے رکن بننے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔
شبینہ ظفر ٹکنالوجی ایکزیکیٹو ہیجو سین رامن سٹی کونسل کی رکن منتخب ہوئی ہیں اور فرح خان بھی کیلفورنیا ہی سے کونسل کی رکن بنے میں کامیاب ہوئی ہیں۔
عائشہ وہاب بزنس انفارمیشن ٹکنالوجی کنسلٹنٹ ہیں جو ہے وارڈ سٹی کونسل کی رکن بنی ہیں جبکہ میمونہ افضل برٹااسپیشل ایجوکیشن ٹیچرہیں کسی اسکول بورڈ کے رکن منتخب کرلی گئی ہیں شیر ل سادات مالیکیو بائیولوجسٹ ہیں جو ویسٹ کاونٹی ویسٹ واٹر ڈسٹرکٹ بورڈ کی رکن بنی ہیں۔
اٹارنی جاوید الہی سانتا کلا را کاونٹی میں مونٹی سیر ینوسٹی کونسل کی رکن منتخب کی گئی ہیں۔ مگنل کو ہونے والے وسط مدتی انتخابات سے قبل لوکل کونسلز ‘ پینلز او ربورڈ میں صرف ایک مسلم خاتون عزیز ا کبری رکن بن سکی تھیں جو المائدہ کاؤنٹی واٹر ڈسٹرکٹ بورڈ کی ڈائرکٹر تھیں۔