امریکہ او رایران او رروس کنٹرول کرسکتے ہیں۔ خامنہ ای

ایرانی سپریم لیڈر نے کہاکہ امریکہ دنیا کے لئے خطرہ بناہوا ہے لہذا اس خطرے سے نمٹنے کے لئے تہران ۔ ماسکو تعاون اہم ہے
تہران۔ ایران کے سپریم لیڈر سید علی خامنہ ای نے گذشتہ روز تہران میں روس کے صدر ولاد میرپوتن سے ہونے والی ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ شام میں بحران پر قابو پانے کے حوالے سے ایران او رروس کے درمیان تعاون مثالی ہے‘ لہذا ہم چاہتے ہیں اسی طرح دونو ں ممالک کے درمیان بھی تعاون کو مزیدفروغ ملے۔

خامنہ ای نے عالمی معاملات پر ایران اور روس کے تعاون کے فروغ پر زوردیتے ہوئے کہاکہ امریکہ دنیا کے لئے خطر ہ ہے او رایران اور روس اس خطرے کا مال کر مقابلے کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ امریکی عزائم کی روک تھام کے سلسلے میں ایران او روس مل کر تعاون کرسکتے ہیں‘ کیونکہ امریکہ آج دنیاکے لے ایک خطرہ بنا ہوا ہے لہذا اس خطرے سے نمٹنے کے لئے تہران ماسکو تعاون اہم ہے۔

ایران سپریم لیڈر نے مزیدکہاکہ شام میں امریکیوں کو صحیح معنی میں شکست ملی ہے او روہ اپنے اہداف تک پہنچ سکے ‘ شامی مسئلہ امریکیو ں کو قابو کرنے کے لئے ایک اچھا تجربہ تھا۔

انہو ں نے کہاکہ امریکہ کی جانب سے ایران ‘ روس اور ترکی پر عائد پابندیوں نے ایک سنہری موقع فراہم کیاہے جس سے تینوں ممالک اجتماعی طور پرامریکی عزائم کا مقابلہ کرسکتے ہیں۔

انہوں نے اس بات پر زوردیاکہ ایران او روس کو سیاسی اور معاشی تعاون کو بڑھانے کے ساتھ تہران کے سہ فریقی اجلاس میں طے پانے والے فیصلوں پر بھی سنجیدگی سے عمل کرنا ہوگا۔