حیدرآباد۔گجرات انتخابات کی تاریخ کے اعلان میں تاخیر کی وجہہ سے جہاں پر کانگریس اور دیگر اپوزیشن جماعتیں الیکشن کمیشن ہلہ بول رہی ہیں وہیں پر بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ ورون گاندھی نے انتخابی باڈی کو ’’ بنادانت کا شیر ‘ قراردیا ہے۔
One of the biggest problem is the problem of the Election Commission which is really a toothless tiger: BJP MP Varun Gandhi (13.10.17) pic.twitter.com/f7D8YjNnUp
— ANI (@ANI) October 14, 2017
ریاست تلنگانہ کے صدر مقام حیدرآباد میں لاء اسٹوڈنٹس سے خطاب کرتے ہوئے ورون گاندھی نے کہاکہ’’الیکشن کمیشن کا سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ وہ حقیقت میں بنا دانت کا شیر ہے‘‘۔
Article 324 of the Indian Constitution says, EC controls & supervises elections, but does it really do that?: BJP MP Varun Gandhi pic.twitter.com/tXD2lWmVqS
— ANI (@ANI) October 14, 2017
ریاست اترپردیش کے ضلع سلطان پوری کی نمائندگی کرنے والے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ نے پوچھا کہ’’ دستور کے ارٹیکل324کے تحت انتخابات کی نگرانی اور انعقاد کمیشن کے اختیار میں ہے مگر کیا وہ ایسا کررہا ہے؟‘‘۔
EC doesn't have the power to file cases once the election is over, it has to go to Supreme Court to do so: BJP MP Varun Gandhi pic.twitter.com/XCv5EZzbmj
— ANI (@ANI) October 14, 2017
ورون گاندھی مہمان مقرر کے طور پر’’ہندوستان میں سیاسی اصلاحات‘‘ کے عنوان پر نیشنل اکیڈیمی آف لیگل اسٹاڈیز اور ریسرچ کے پروگرام سے خطاب کررہے تھے۔
جمعرات کے روز الیکشن کمیشن نے ہماچل پردیش کی تاریخ کااعلان کیا اور گجرات کے اسمبلی انتخابات کی تاریخ نہیں جبکہ دونوں ریاست کی ایوانوں کا اختتام جنوری میں ہوجائے گا۔تاہم کہاجارہا ہے کہ ڈسمبر18کو ریاست میں الیکشن کو ہونگے۔