الور میں پھرماب لنچنگ ، گائے لے جارہے مسلم نوجوان کی ہجوم کے ہاتھو ں پٹائی ۔ 

الور : ہجومی تشدد کے معاملہ میں ملک بھر میں بد نام ہوچکے الور پھر ایک بار ماب لنچنگ سے دہل گیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ گائے کی اسمگلنگ کے شک میں مشتعل ہجوم نے گائے لے جارہے ایک شخص کی زبر دست پٹائی کردی بعد ازاں اسے جنگل میں پھینک دیا ۔ پولیس نے زخمی نوجوان کو سرکاری دواخانہ منتقل کیا ۔ ذرائع کے مطابق تشدد کا یہ واقعہ الور کے کشن گڑھ باس تھانہ علاقہ میں پیش آیا ۔

جہاں مشتعل عوام نے گائے لے جارہے ایک شخص کو پکڑکر ا سکی پٹائی کردی ۔ اطلاع ملتے ہی پولیس جائے واردات پر پہنچ گئی او رمتاثرہ شخص کو اسپتال منتقل کیا ۔ پولیس کے بیان کے مطابق متاثرہ شخص کی شناخت صغیر خان کے نام سے ہوئی ۔ پولیس معاملہ کی تحقیقات کررہی ہے ۔

Leave a Comment