اللہ ‘ رسول اللہﷺ کی خوشنودی حاصل کر نے کا بہترین ذریعہ والدین کی خدمت۔ ویڈیو

والدین کی خدمت اسلامی تعلیمات کا اہم حصہ ہے۔حکم الہی ہے کہ والدین کی خدمت کریں‘ اللہ کے رسولِ مقبولﷺ نے بھی والدین کی خدمت کرنے کا حکم اور تلقین کی ہے۔

والدین کی دعائیں ہی ہیں جو نجات کا ذریعہ بن سکتی ہے ۔ موسیٰ علیہ السلام کلیم اللہ ہیں مگر والدین کے دنیا سے پردہ فرمانے کے بعد اللہ تعالی نے انہیں یاد دلایا کہ اے موسیٰ سنبھال جاؤ تمہارے گھر سے جانے کے بعد تمہارے پیچھے دعا کے لئے اٹھنے والا ہاتھ اب دنیا میں نہیں ہیں۔

والدین کی خدمت اور فرمانبرداری قرآنی تعلیمات کا حصہ ہے ۔

اللہ کے رسول نے بھی بارہا اس بات کی تلقین کی ہے کہ والدین کی خدمت کریں ‘ اگر وہ بوڑھی عمر کو پہنچ گئے ہیں تو ان کی طرح سے خدمت کریں۔ کسی بھی صورت ان کی نافرمانی نہ کریں۔ والدین سے اونچی آواز میں بات نہ کریں ‘ اور حتی الامکان اس بات کی کوشش کریں کہ وہ آپ سے ناراض نہ ہوں