افغانستان میں خودکش بم حملہ ، 20 ہلاک

کابل۔ 7 فروری (سیاست ڈاٹ کام) ایک خودکش بم بردار نے جو پیدل تھا، ایک پرہجوم افغان سپریم کورٹ میں جہاں ملازمین کا مجمع تھا، دھماکہ کردیا جس سے کم از کم 20 افراد ہلاک اور دیگر 41 زخمی ہوگئے۔ ایک ماہ کے اندر کسی سرکاری ادارے میں یہ خودکش بم حملہ تھا۔ خودکش بم بردار نے ترقی یافتہ دھماکہ آلہ سے جسے پارکنگ لاٹ میں نصب کیا گیا تھا، دھماکہ کیا، جبکہ عدالت کے ملازمین گھر جانے کیلئے بسوں میں سوار ہورہے تھے۔ اس کے نتیجہ میں نعشوں کے اعضاء اس علاقہ میں چاروں طرف بکھر گئے۔ مہلوکین میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔ کسی بھی گروپ نے تاحال اس دھماکہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ افغانستان کے دارالحکومت میں برفباری کی وجہ سے ہر طرف برف بچھی ہوئی ہے، لیکن طالبان ملک گیر سطح پر شورش پسندی میں مصروف ہیں جبکہ موسم سرما عروج پر ہے۔  عام طور پر لڑائی میں سست رفتاری پیدا ہوجاتی ہے۔ پولیس نے عدالت کے اطراف گھیرا ڈال دیا اور تمام سڑکوں کی ناکہ بندی کردی۔ مہلوکین میں 3 خواتین اور ایک بچہ بھی شامل ہیں۔ وزارت صحت کے عہدیدار وحید اللہ مائر نے ٹوئٹر پر تحریر کیا کہ وزارت صحت نے انتباہ دیا ہے کہ مہلوکین کی تعداد میں مزید اضافہ کا اندیشہ ہے۔صدر افغانستان اشرف غنی نے اس کی مذمت کی ہے۔