کگال: افریقی ملک روانڈا کے دارلحکومت کگال کی مسجدوں میں اذان کے لئے لاؤڈ اسپیکرس کے استعمال پر پابندی عائددکردی ہے ۔اس سے عمارتو ں کی تعمیر کے ضابطہ کی اخلاف ورزی پر 700چرچ بھی بند کئے گئے ۔پابندی عائد کرنے والے حکام کے مطابق ۵ وقت اذان سے عوام کو تکلیف ہورہی ہے۔
مسلمانوں کی تنظیم کے ایک اہلکارنے اس پابندی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’پابندی کے بجائے آواز کم کیا جاسکتا ہے۔گزشتہ ماہ ۷۰۰ کے قریب چرچ اس لئے بند کردئے گئے تھے کہ وہ عمارتوں کے لئے بنے ضابطوں کے خلاف تھے۔
روانڈامیں آبادی کی اکثریت مسیحی ہے۔جبکہ مسلمان مجموعی آبادی کا صرف ۵ فیصد ہے ۔حکومت کا کہنا ہے کہ مسلمان برادری نے اس پابندی قبول کرلیا ہے۔ایک مقامی اہل کار نے کہا کہ لوگو ں نے اس پابندی پر عمل کرنا شروع کردیا ہے۔
یہ اقدام ایسے وقت میں کیا گیا کہ جب حکومت بھرمیں غیر معیار گرجا گھرو ں کے خلاف کارروائی کررہی ہے۔خبر رساں ایجنسی لاے ایف کے مطابق حکومت کا کہنا ہے کہ بعض مبلغین گمراہ کن بیانات دے رہے تھے ۔ اس وجہ یہ اقدامات کئے جارہے ہیں