اعظم خان کے خلاف لکھنو میں دائیرایف ائی آر کے تحت کارو ائی شروع

لکھنو۔ برسوں ملائم سنگھ کے سپہ سالار رہے اعظم خان او رامر سنگھ کے درمیان معاملہ اتنا بگڑ چکا ہے کہ مقدمہ بازی تک پہنچ چکا ہے۔ امرسنگھ نے گذشتہ دنوں گومتی نگر تھانہ میں ان کے خلگف جوتحریر دی تھی اس کی بنیاد پر ایف ائی آر درک کرکے پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے۔

اس معاملے میں امر سنگھ نے جوسی ڈی پولیس کو فراہم کرائی ہے اس کی فارنسک جانچ کی تیاری چل رہی ہے۔ گومتی نگر پولیس تھانہ انچارج انسپکٹر ترلوکی سنگھ کے مطابق تفتیش ابھی ابتدائی مرحلہ میں ہے۔

امر سنگھ نے ایک سی ڈی بھی سونپی ہے جس کی لیباریٹی میں فورنسک جانچ کرائی جاے گی اور اس کی رپورٹ کی بنیادپر آگے کی کاروائی ہوگی ۔

ان کے بقول آگے کی کاروائی میں دونوں لیڈروں کا بیان درج کرانا او رمذکورہ چینل کے حکام سے پوچھ گچھ شامل ہے۔

واضح رہے کہ سماج وادی پارٹی سے برطرف کئے گئے راجیہ سبھا ممبر امرسنگھ نے اعظم خان کے خلاف راجدھانی واقعہ گومتی نگر تھانہ میں بدھ کو ایک تحریری شکایت دی تھی جس کی بنیاد پر پولیس نے ایف ائی آر درج کرلی ہے۔

امر سنگھ نے اپنی تحریری شکایت میں مذہب کی توہین کرنے ‘ نفرت پھیلانے او رجان سے مارنے کی دھمکی دینے جیسے سنگین الزامات عائد کئے ہیں۔

امر سنگھ نے پولیس کو بتایا کہ اعظم خان نے 23اگست کو نوائیڈا واقعہ ایک نجی نیوز چیانل پر گفتگو کے دوران یہ دھمکیا ں دی تھیں۔

ان کا کہنا ہے کہ سابق ریاستی کابینی وزیر نے کہاتھا کہ ’ جب امر سنگھ اور ان جیسوں کو مع اہل خانہ ماردیاجائے گا او ران کی بہو بیٹیوں کو تیز اب سے گلایاجائے گا تبھی مظفر نگر اور گجرات جیسے فسادات بند ہوں گے‘ ۔

حالانکہ اعظم خان نے ایسا کوئی بیان دینے او رامرسنگھ کی بیٹیوں کو تیزاب سے جلانے کی دھمکی دینے سے صاف انکار کیاہے۔

ادھر ‘ پولیس ذرائع کے مطابق چونکہ معاملہ ہائی پروفائل ہے اس لئے وہی کیاجائے گا اعلی حکام کی ہدایت ہوگی۔

فارنسک رپورٹ مل جانے کے بعد امرسنگھ کا بیان درج کرایاجائے اور اس کے بعد اعظم خان کا بیان بھی درج ہوگا۔

ساتھ ہی اس نیوز چینل کے اس اینکر سے بھی پوچھ گچھ کی جائے جس سے اعظم خان نے بات چیت دوران مبینہ بیان دیاتھا۔

امرسنگھ کاکہنا ہے اعظم خان نے ان کے 17سال جڑواں بیٹیوں پر تیزاب حملہ کی دھمکی دی ہے جس کے بعد سے پورا کنبہ خوفزدہ ہے۔

انہو ں نے کہاکہ 30اگست کو اعظم خان کے آبائی ضلع رامپور کا دورہ بھی کیاتھا‘ او رباضابطہ میڈیا میں بیان دیا تھا ‘ اعظم خان چاہیں تو ان کی ’بلی‘ لے لیں مگر ان کی بیٹیوں کو بخش دیں‘