ان کے والد افضل گرو بھی میڈیکل کی تعلیم شروع کی تھی مگر بیچ میں ہی پڑھائی چھوڑ دی
سری نگر۔جموں کشمیر کے لئے مرکز سے متعین نمائندے دانیشوار شرما نے 2001میں پارلیمنٹ پر حملے کے واقعہ کے سزایافتہ افضل گرو کے بیٹے سے ملاقات کی ۔
انٹلیجنس بیورو کے سابق ڈائرکٹر دانیشوار جس کو اکٹوبر2017میں ریاست کی عوام سے بات چیت کی ذمہ داری تفویض کی گئی ہے کہ غالب گرو کو ہندوستانی پاسپورٹ حاصل کرنے میں مدد کررہے ہیں۔
شرما نے ہندوستان ٹائمز سے بات کرتے ہوئے کہاکہ’’ میں وہ ہر کام کروں گا جو کسی بھی نوجوان کے چہرے پر اطمینان اور خوشی بکھیردے‘ جس میں افضل گروکا بیٹا بھی شامل ہے‘‘۔
جب سے وہ 23اکٹوبر2017مرکز کی جانب سے کشمیر کے نمائندے کے طور پر تعینات کئے گئے ہیں انہو ں نے ایسے بہت سارے کام انجام دئے ہیں جس کی ستائش کی جاسکتی ہے۔
پچھلے سال ایشین نیوز انٹرنیشنل( اے این ائی) نے ایک ویڈیو غالب کا جاری کیاتھا جس میں وہ بین الاقوامی میڈیکل اسکالرشپ حاصل کرنے کے لئے حکومت ہند سے اس کے لئے پاسپورٹ جاری کرنے کی اپیل کررہاتھا۔
اس ویڈیو میں غالب نے کہاکہ’’ میرے پاس آدھار کارڈ ہے اور میرے لئے ایک پاسپورٹ بھی جاری کیاجاناچاہئے۔
میں بیرونی ملک میں پڑھائی کرنا چاہتاہوں اور مجھے ترکی میں میڈیکل اسکالر شپ بھی مل گئی ہے مگر کوئی یہ نہیں بتارہا ہے کہ مجھے پاسپورٹ کیو ں نہیں دیاگیا ہے‘‘
#WATCH Afzal Guru's (who was executed in 2013 for his role in 2001 Parliament attack) son Ghalib Guru says, "I appeal that I should get a passport. I also have an Aadhaar card. If I get a passport, I can avail international medical scholarship." pic.twitter.com/jJZSVht8k8
— ANI (@ANI) March 5, 2019
دوسال قبل دسویں جماعت میں95فیصد نشانات حاصل کرنے والے اور بارہویں جماعت میں(441)نشانات کے ساتھ88.2فیصد تناسب رکھنے والے غالب چاہتے ہیں کہ وہ ڈاکٹر بنیں۔
وہ میڈیکل تعلیم حاصل کرنا چاہتے ہیں اور ڈاکٹر بن کر اپنے گھر والوں کا خواب پورا کرنے کے خواہش مند ہیں۔ان کے والد افضل گرو بھی میڈیکل کی تعلیم شروع کی تھی مگر بیچ میں ہی پڑھائی چھوڑ دی