اسکیل کو مائیک بناکر رپورٹنگ کرتی کشمیری لڑکی کا یہ ویڈیو ہوا وائیرل‘ دنیابھر میں ہورہی تعریف

شوپیان۔ زمین پر اگر کہیں جنت ہے تو وہ یہیں ہے ‘ یہیں ہے‘ ایسا کہاجاتا ہے مگر ان دنوں جموں کشمیرکی وادیاں چاروں طرف بر ف سے ڈھکی ہوئی ہیں۔یہاں گھر ہوں یا پیڑ پودے‘ گاڑیاں ہوں یا پھر سڑکیں ہر طرف برف ہی برف دیکھائی دے رہی ہے سرد ہواؤں کے ساتھ گھاٹی میں بھاری برف باری کے بیچ لوگ اس موسم کا لطف بھی اٹھاتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

ایک طرف وادی میں لگاتا برف باری سے عام زندگی مفلوج ہوگئی تو دوسری طرف ایک لڑکی سے برفیلی وادیوں سے بیچ کھڑ ے ہوکر اپنی اسکیل کو مائیک بناتے ہیں اور وہاں کے حالات کی رپورٹنگ کرتی ہے۔

مذکورہ لڑکی کا یہ مزے دار ویڈیو دیکھتے دیکھتے دنیا بھر میں وائیرل ہوگیا اور لوگ اس کو بہت پسند کرنے لگے۔ ہزاروں لوگوں نے اس پر اپنا ردعمل پیش کرتے ہوئے وائیرل ویڈیو میں رپورٹنگ کررہی لڑکی کی ستائش کی ۔

اس ویڈیو میں مذکورہ لڑکی موسم کا حال بیان کرنے والے رپورٹر بن کر برف باری کاحال بیان کررہی ہے ۔

مائیک کی جگہ لڑکی نے اسکیل پکڑ ے ہوئے وہ رپورٹنگ کررہی ہے ۔ وہ اس رپورٹنگ میں بتارہی ہے کہ کس طرح کچھ معصوم بچے پڑھائی کے بہانی برف کے بیج میں غار بناکر اس میں چھپ گئے ہیں اور وہ کیمرے کو غار میں چھپے بچوں تک لے کر انہیں دیکھانے کی کوشش کرتی ہے۔

موسم کی جانکاری دینے والی بنی اس رپورٹ کا یہ ویڈیو تیزی کے ساتھ سوشیل میڈیا پر وائیرل ہورہا ہے۔لڑکی اندازرپورٹنگ اس طرح کا ہے کہ آپ بھی ویڈیودیکھنے کے بعد مسکرانے پر مجبور ہوگئے ہیں۔یہ لڑکی کی کشمیر کے شوپیان کی ہے اور اس ویڈیوکو ایک ٹوئٹ صارف نے شیئر کیا ہے ۔

اس لڑکی کی چالاکی او رمزے دار رپورٹنگ کو لوگ کافی پسند کررہے ہیں۔ کئی صارفین نے اس ٹوئٹ پر اپنا ردعمل پیش کرتے ہوئے لڑکی کی ستائش کئے بغیرنہیں رہ سکے۔ٹوئٹر صارفین لڑکی کے حوصلے کی ستائش کررہے ہیں او ران کا کہنا ہے وہ ایک بہتر ٹی وی رپورٹر بن سکتی ہے۔

سوشیل میڈیا پر رپورٹنگ کرنے والی اس لڑکی کے متعلق ٹوئٹر صارفین اس بات کو جاننے کی کوشش کررہے ہیں کہ کیا یہ لڑکی مستقبل میں رپورٹر بنا تو نہیں چاہ رہی ہے؟۔غور طلب ہے کہ جموں کشمیر کے مختلف اضلاع میں پارہ منفی درج کیاگیاتھا۔