مذکورہ بسیں ریاست کے دور دراز کے علاقوں میں چلائی جائیں گے جہاں پر بی جے پی حکومت ’’گوراؤ پتھ‘‘ کی تعمیر کا منصوبہ بنارہی ہے جس کی سڑکیں شہید فوجیوں کے گاؤں سے جڑ جائیں گی۔
نئی دہلی۔اسکولوں میں زعفرانی رنگ کے بیاگس اور کتابیں تقسیم کرنے کے بعد اترپردیش کے چیف منسٹر یوگی ادتیہ ناتھ نے چہارشنبہ کے روز زعفرانی کلر کی پچاس بسوں کو جھنڈی دیکھائی ‘ خبروں کے مطابق بیاٹری سے چلنے والی یہ بسیں ریاست کے دیہی علاقوں میں چلائی جائیں گی۔انڈین ایکسپریس کی خبر کے مطابق افتتاحی تقریب کے شہہ نشین کو بھی زعفرانی رنگ کے کپڑوں سے سجایاگیاتھا اور بسوں پر بھی زعفرانی رنگ کے ہی غبارہ لگائے گئے تھے۔
Saffron #saffron everywhere
No other color to see
❎UP school buses/bags textbooks
✔what a coincidence of same color https://t.co/mhLYDvqcii— Santosh Mishra (@santoshmishra) October 13, 2017
ایچ ٹی کی خبر ہے کہ مذکورہ بس سروس کا نام سنکلپ رکھا گیا ہے جو یوپی اسٹیٹ روڈ کارپوریشن کی نگرانی میں چلائی جائے گی‘ جو ان دیہی علاقوں سے گذرے گئی جہاں پر بی جے پی حکومت ’’گورو پتھ‘‘ کی تعمیر کا منصوبہ تیار کررہی ہے یہ وہ سڑکیں ہیں جو شہید فوجیوں کے گاؤں سے ملتی ہیں۔مذکورہ پراجکٹ حکومت کے اس منصوبے کا حصہ ہے جو اگلے چار سالوں میں ریاست کے چالیس ہزار گاؤں والو ں کو پبلک ٹرانسپورٹ مہیا کرانے کاکام کرے گااور اس کی شروعات واراناسی‘ گورکھپور‘ کانپور‘ آلہ آباد‘ بریلی‘ اور مراد آباد سے ہوگی۔
Another Example Of Overt #Saffronisation #NewIndia#AccheDin https://t.co/KT34MGRZe6
— Deepak John (@djohninc) October 12, 2017
فی الحال 15,000بسیں سنکلپ اسکیم کے تحت 16,000گاؤں میں چلائی جارہی ہیں۔انڈین ایکسپریس کی خبر کے مطابق پچھلے کچھ ماہ سے ادتیہ ناتھ حکومت زعفرانی کلر کے اسناد تقسیم کررہی ہے ‘ اگست کے موقع پر کھلاڑیوں کو اسناد کی بات ہو یا پھر کسانوں کے قرضہ جات معافی کا صداقت نامہ ہو سبھی زعفرانی کلر کے تھے۔ابتدائی تعلیم کے محکمے نے سابق چیف منسٹر اکھیلیش یادو کی تصوئیر پر مشتمل پرانے بیاگس کے بجائے زعفرانی بیاگس اسکول کے بچوں میں تقسیم کئے۔اس کے علاوہ بک لیٹس اور چھ ما ہ میں ایک سو نمبرات پر مشتمل ادتیہ ناتھ حکومت زعفرانی رپورٹ تقسیم کررہی ہے۔
UP govt paints the town saffron: Buses to school bags, booklets to furniture. Hindutva Rising in Modi's India. https://t.co/69HTPmFI47
— Milli Gazette (@milligazette) October 12, 2017
فی الحال 15,000بسیں سنکلپ اسکیم کے تحت 16,000گاؤں میں چلائی جارہی ہیں۔انڈین ایکسپریس کی خبر کے مطابق پچھلے کچھ ماہ سے ادتیہ ناتھ حکومت زعفرانی کلر کے اسناد تقسیم کررہی ہے ‘ اگست کے موقع پر کھلاڑیوں کو اسناد کی بات ہو یا پھر کسانوں کے قرضہ جات معافی کا صداقت نامہ ہو سبھی زعفرانی کلر کے تھے۔ابتدائی تعلیم کے محکمے نے سابق چیف منسٹر اکھیلیش یادو کی تصوئیر پر مشتمل پرانے بیاگس کے بجائے زعفرانی بیاگس اسکول کے بچوں میں تقسیم کئے۔اس کے علاوہ بک لیٹس اور چھ ما ہ میں ایک سو نمبرات پر مشتمل ادتیہ ناتھ حکومت زعفرانی رپورٹ تقسیم کررہی ہے۔
حکومت کی انفارمیشن ڈائری جس میں منسٹر س کے فون نمبرات ‘دفاتر کی تفصیلات ‘بی جے پی کے نظریہ ساز دیندیال اپھادیائے ‘ وزیراعظم نریندر مودی ‘ چیف منسٹر یوگی ادتیہ ناتھ کی تصوئیر پر مشتمل مذکورہ ڈائری بھی زعفرانی رنگ کی ہے۔ سماج وادی پارٹی کے دور میںیہ ڈائیری لال اور مایاوتی کے دور میں نیلے رنگ کی تھی۔خبر کے مطابق سکریٹریٹ انتظامیہ محکمہ افیسروں کے شناختی کارڈ جس پر نیلے رنگ کی لکیر تھی اس کو تبدیل کرتے ہوئے زعفرانی کردیاگیاہے۔اگست کے مہینے میں حکومت نے ستر صفحات پر مشتمل جنرل نالج کے مقابلے کی بک لٹ اسکولی طلبہ میں تقسیم کی تھی جس میں قومیت‘ ہندوتوا‘ آر ایس ایس نظریہ اور لیڈر اپادھیائے‘ کے بی ہیڈگوار‘ شیامہ پرساد مکھرجی کو عنوان بنایاگیاتھا۔
انڈین ایکسپریس سے بات کرتے ہوئے حکومت کے مشیر اور کابینی وزیر شریکانت شرما نے کہاکہ’’ہمیں تمام رنگ پسند ہیں مگر زعفران اس لئے پسند ہے کیونکہ وہ تیاگ‘ بلیدان اور شوریا کی نمائندگی کرتا ہے۔قومی پرچم میں بھی زعفرانی رنگ ہے۔ زعفرانی ہماری پسند ہے اس پر کسی کو اعتراض نہیں ہونا چاہئے۔انہوں نے مزیدکہاکہ زعفرانی کلر کے لئے حکومت نے کسی سے کوئی بات نہیں کی ۔ہم ان تمام اسکیمات کو نافد کرنے کاکام کررہے ہیں جسکو سابق کی حکومتوں نے نذر انداز کیاہے۔
Yogi Adityanath govt launches saffron buses for rural routes in UP
(📷: Subhankar Chakraborty/ HT) pic.twitter.com/jIwLpUOO1J
— scroll.in (@scroll_in) October 12, 2017
حکومت کی انفارمیشن ڈائری جس میں منسٹر س کے فون نمبرات ‘دفاتر کی تفصیلات ‘بی جے پی کے نظریہ ساز دیندیال اپھادیائے ‘ وزیراعظم نریندر مودی ‘ چیف منسٹر یوگی ادتیہ ناتھ کی تصوئیر پر مشتمل مذکورہ ڈائری بھی زعفرانی رنگ کی ہے۔ سماج وادی پارٹی کے دور میںیہ ڈائیری لال اور مایاوتی کے دور میں نیلے رنگ کی تھی۔خبر کے مطابق سکریٹریٹ انتظامیہ محکمہ افیسروں کے شناختی کارڈ جس پر نیلے رنگ کی لکیر تھی اس کو تبدیل کرتے ہوئے زعفرانی کردیاگیاہے۔
اگست کے مہینے میں حکومت نے ستر صفحات پر مشتمل جنرل نالج کے مقابلے کی بک لٹ اسکولی طلبہ میں تقسیم کی تھی جس میں قومیت‘ ہندوتوا‘ آر ایس ایس نظریہ اور لیڈر اپادھیائے‘ کے بی ہیڈگوار‘ شیامہ پرساد مکھرجی کو عنوان بنایاگیاتھا۔انڈین ایکسپریس سے بات کرتے ہوئے حکومت کے مشیر اور کابینی وزیر شریکانت شرما نے کہاکہ’’ہمیں تمام رنگ پسند ہیں مگر زعفران اس لئے پسند ہے کیونکہ وہ تیاگ‘ بلیدان اور شوریا کی نمائندگی کرتا ہے۔
قومی پرچم میں بھی زعفرانی رنگ ہے۔ زعفرانی ہماری پسند ہے اس پر کسی کو اعتراض نہیں ہونا چاہئے۔انہوں نے مزیدکہاکہ زعفرانی کلر کے لئے حکومت نے کسی سے کوئی بات نہیں کی ۔ہم ان تمام اسکیمات کو نافد کرنے کاکام کررہے ہیں جسکو سابق کی حکومتوں نے نذر انداز کیاہے۔