اسپین کے گرینڈا میں واقعہ الحمبارہ پیالیس میں اذان دیتے ہوئے ایک شخص کو ویڈیو سوشیل میڈیا پر وائیرل ہورہا ہے۔
موز الناس جو کہ شامی نژاد ہے ویڈیومیں اذان دیتے ہوئے دیکھائی دے رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ مجھے ایسا محسوس ہورہا ہے کہ اس پیالس کی دیواریں ’’ اذان سننے کے لئے‘‘ بے چین ہیں۔
گرینڈا میں مسلم حکمرانوں نے الحمبارہ پیالیس کی تعمیر کی تھی711میں مسلمان یہا ں پر ائے اور 800سالوں تک حکمرانی کی۔
گرینڈا1492میں عیسائیوں کے قبضے میںآگیا۔ مسلمانوں کو جبری طور پر یاتو عیسائی بنایاگیا یا انہیں اذیتیں دی گئی۔
بظاہر کئے لوگوں نے عیسائیت کوقبول تو کیامگر چھپ چھپ کر اپنی عبادتیں بھی کیاکرتے تھے۔گرینڈا میں1501تک سرکاری طور پر کوئی مسلمان باقی نہیں رہا۔
واچ ویڈیو