کیا آپ یہ جانتے ہیں کہ انٹرنٹ کی تاریخ میں ایک کرکٹ میاچ سب سے زیادہ دیکھا جانے والے راست ویڈیو بن گیا ہے۔ یہ کسی اور نہیں بلکہ اکامائی ٹکنالوجی جو ہاٹ اسٹار کے ذریعہ ہندوستان میں اپنے صارفین کو کامبرج کے گلوبال نٹ ورک کے تحت نشریات فراہم کرتا ہے کا انکشاف ہے۔
منگل کے روز انڈین پریمئر لیگ کا میاچ جو سن رائزرس حیدرآباد اور چینائی سوپر کنگ کے درمیان میں کھیلاگیا ہے اس کو 8.2ملین لوگوں نے ہوٹ اسٹار پر مشاہدہ کیا ۔سال2012میں یوٹیوب پر 24میل سے نیچے گرنے والے بہادر فلیس بومگرینٹر کے راست نشریات جس کو 8ملین لوگوں نے دیکھا تھا کا ریکارڈ اس راست نشریات نے توڑا ہے
۔ یہ راست کانشریات کا مشاہدہ کرنے والوں کا ٹرمپ کے صدراتی تقریب اورحالیہ سوپر باؤل نیو انگلینڈ پیٹرین کی شکست کامشاہدہ کرنے والے لوگ جو3.1کے ملین تھے سے دوگنا ہے ۔ اکامائی ایشین میڈیا ڈویثرن کے نائب صدر پریمل پانڈیا نے کہاکہ ’’ ملک میںیہ مذہب کے طور پر ماناجاتا ہے۔ کرکٹ کے بڑے کھلاڑیو ں کے ساتھ بھگوان جیساسلوک کیاجاتا ہے‘‘
۔بنا وائر کے ڈاٹا کی ہندوستان میں مقبولیت بڑھ رہی ہے۔ کیونکہ ہاٹ اسٹار سربراہ اجیت موہن نے کہاہے کہ حال کے تین سالوں میں پانچ ملین ہندوستانیوں کے پاس وائیر لیس برانڈ سرویس تھی۔ او رآج کی تاریخ میں دووملین کے پاس ہے۔ زیادہ تر نوجوان لوگ ہیں جو فون کااستعمال کرتے ہیں اور ویڈیو دیکھنے کے لئے ان کی ترجیح ٹی وی نہیں بلکہ موبائیل فون ہے۔
وہیں امریکہ کے زیادہ تر گھروں میں ایک سے زائد ٹی وی ہیں اور موہن نے کہاکہ انڈیا میں اسمارٹ فون ان کا دوسرا ٹی وی ہے۔
اس کی دوسری وجہہ جو فون پر مشاہدہ کی یہ بھی ہے کہ رابطہ۔ ہاٹ اسٹار ایپ سے اسمارٹ فون استعمال کرنے والے اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کے ساتھ اس اندازہ کے ساتھ کھیل سکتے ہیں اگلا کھلاڑی کون ہوگا۔ یہی وجہہ ہے مداحوں کو ٹی وی کے سامنے رہنے کے باوجود بھی موبائیل فون پر شامل رکھتا ہے۔
چار گھنٹوں کا کھیل ختم ہونے تک میاچ کے آخری حصہ میں 26ملین لوگ ہاٹ اسٹار کی راست نشریات سے منسلک ہوئے۔ بہرحال چینائی سوپر کنگ نے سن رائزرس حیدرآباد کو دووکٹوں سے شکست دیدی۔