اسپتال میں مریضہ کی موت کے بعد ڈاکٹروں کی پٹائی ،جے جے اسپتال میں ڈاکٹروں کی ہڑتال

ممبئی : جے جے اسپتال میں زیر علاج ایک مریضہ کی موت کے بعد اس کے رشتہ داروں نے ڈاکٹروں کوزد وکوب کیا تھا جس کے بعد یہاں کے ۴۰۰؍ ریسیڈنٹ ڈاکٹرس نے ہڑتال پر ہیں ۔

اس تعلق سے ڈائریکٹوریٹ آف میڈیکل ایجوکیشن اینڈ ریسرچ او رمہاراشٹرا اسوایشن آف ریسیڈنٹ ڈاکٹرس جے جے اسپتال کے وفد کے درمیان اتوات کو ہونے والی میٹنگ میں کسی کا نتیجہ برآمد نہیں ہوا ۔ہڑتال کرنے والوں ڈاکٹرس کا مطالبے ہے کہ ہر وارڈ میں سکیوریٹی کا معقول بندوبست کیا جائے ۔

اگر پیر کے دن تک ان کے مطالبات پورے نہیں کئے جائیں تو ایمرجنسی خدمات بھی ترک کرنے کی دھمکی د ی ہے ۔جے جے اسپتال کے ڈاکٹر سارنگ دوناکر کا کہنا ہے کہ ہروارڈ میں سکیوریٹی کا بندوبست کیا کاجائے ۔

او رالارم سسٹم متعارف کروایا جائے تاکہ ہنگامی صورت میں ڈاکٹر الارم کی مدد سے سکیوریٹی طلب کرسکیں ۔انھوں نے مزید کہا کہ گذشتہ دیڑھ سال سے ہم سکیوریٹی میں اضافہ کا مطالبہ کر رہے ہیں مگر حکومت اس جانب توجہ نہیں دے رہی ہے ۔ان مطالبات کے پورے ہونے پر ہی ہڑتال ختم کی جائے گی ۔