نئی دہلی: سال 2013کے اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل پر بی سی سی کی جانب سے عائد کردہ عمر بھر کے امتناع کو ہٹاتے ہوئے کیرالا ہا ئیکور ٹ نے پیر کے روز کرکٹر شری شانت کو راحت سانس لینے کا موقع فراہم کیا۔جسٹس اے محمد مشتاق نے اپنے احکامات میں بی سی سی ائی کے تمام کاروائی جوشری شانت کے خلاف کی گئی تھی کو درکنار بھی کردیا۔
قبل ازیں امتناع کے متعلق کرکٹر کی جانب سے کئے گئے چیالنج پر عدالت نے بی سی سی ائی سے ائی پی ایل سیزن چھ کے دوران پیش ائے اسپاٹ فکسنگ پر وضاحت بھی طلب کی ۔بی سی سی ائی نے اس مسلئے پر جوابی حلف نامہ دائر کیاتھا۔
کرکٹ بورڈ نے کہاتھا کہ ’’ سیشن کورٹ کی جانب سے درخواست گذار کوالزامات سے بری کرنے کے متعلق جو بھی فیصلہ ہواس پر بی سی سی ائی کی داخلی کمیٹی کی جانب سے امتناع پر اثر انداز نہیں ہوگا جس میں انہیں بی سی سی ائی کے کرکٹ مقابلوں یا پھر اس سے متعلق ٹورنمنٹ میں کھیلنے پر روک لگائی گئی ہے‘‘۔
تمام 36ملزمین بشمول شری شانت ‘ انکت چوہان اور اجیت چاڈیلا کو پٹیالہ کور نے جولائی 2015میں اسپاٹ فکسنگ معاملے سے بری کردیاتھا۔ تاہم مذکورہ بی سی سی ائی عدالت کے فیصلے کے باوجود اپنے اقدام سے دستبرداری اختیار نہیں کی۔