نئی دہلی۔ پانچ ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کے نتائج پر عام آدمی پارٹی نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے دعوی کیاکہ 2019میں ہندوستان بھاجپا مکت ہوجائے گا۔ اگلے سال پارلیمانی انتخابات ہونے ہیں اور ان اسمبلی انتخابات کو عام انتخابات سے قبل سیمی فائنل مقابلہ تصور کیاجارہا ہے ۔
عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈراور راجیہ سبھا رکن سنجے سنگھ نے کہاکہ 2019بی جے پی مکت ہندوستان ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ اسمبلی انتخابات کے نتیجے اس بات کااشارہ ہیں کہ لوگ حملوں سے عاجز آچکے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ بی جے ہی کو اپنے کام کی بنیاد پر ووٹ مانگنے چاہئے نہ کہ ایودھیا میں رام مندر کے نام پر یاکرنا کرنے کی ضرورت ہے۔ انہو ں نے کہاکہ کسان ‘خواتین ‘ نوجوان اور تاجر بی جے پی کی پالیسیوں سے ناخوش تھے۔
ان انتخابات میں عام آدمی پارٹی کے مظاہرہ پر سنجے سنگھ نے کہاکہ ان کی پارٹی نے محدود ذرائعوں او راپنی قیادت کی بنیاد پر الیکشن لڑا تھا۔
انہوں نے کہاکہ یہ ہمارے لئے شروعات ہے۔ ہماری مقامی قیادت نے محدود ذرائعوں کے ساتھ الیکشن لڑا اور سخت محنت کی ۔ عآپ نے چھتیس گڑھ ‘ راجستھان ‘ تلنگانہ او رمدھیہ پردیش میں اپنے امیدوار اتارے تھے