اسمبلی انتخابات نوٹ بندی پر ریفرنڈم کانگریس کا ملک گیر احتجاج

نئی دہلی: کانگریس نے آج کہاہے کہ پانچ ریاستوں میں اسمبلی انتخابات نوٹ بندی کے فیصلہ پر عملا ریفرنڈم ہیں۔

راجیہ سبھا میں قائد اپوزیشن غلام نبی آزاد نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ نوٹ بندی کی وجہہ سے جو تکلیف اور برہمی عوام میں پائی جاتی ہے ‘ انہیں یقین ہے اس کا اظہار پانچ ریاستوں بشمول اترپردیش میں بیالٹ باکس کے ذریعہ کیاجائے گا۔

آج کانگریس پارٹی نے ملک بھر میں نوٹ بندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے اور گورنر ریزور بینک ارجیت پٹیل سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا۔

آربی ائی دفاتر پر پیش کردہ یادواشت میں کہاگیا کہ وزیراعظم نریندرمودی اپنی مطلق العنانی کے ذریعہ آربی ائی کو کمزور کررہے ہیں۔انہوں نے ملک کی معیشت کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا۔ عوام میں خوف او رعدم تحفظ کا احساس پایاجاتا ہے۔